09:17 pm
ٹائیگرفورس میں دس لاکھ نوجوانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، عثمان ڈار

ٹائیگرفورس میں دس لاکھ نوجوانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے، عثمان ڈار

09:17 pm


فیصل آباد  (آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا  ہے کہ اب تک ٹائیگرفورس میں دس لاکھ نوجوانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے اور مذید اس میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں یہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ نوجوانوں کو قومی دھارا میں لایا جائے اور ان کی خدمات کو بروکار لاتے ہوئے لوگوں کی خدمت کی جائے اور یہ تبدیلی کا نشان بنے اب تک منڈی بہاولدین سے تقریبا سات ہزار نوجوان وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹرکروا چکے ہیں ان خیالات
اظہار انہوں نے وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کنویشن سے خطاب کرتے ہو کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس فورس نے لوگوں کو ایس او پی پر اپنی روز مرہ کے معاملات گزارنے میں بڑی مد د کی جس کی وجہ سے یہ علاقہ فری کورونا ڈیکلیرہوگیا ہے عید کے بعد وزیر اعظم ٹائیگر فورس دن کا اعلان کریں گے جس میں ان کی خدمات کے سلسلہ میں وزیر اعظم ان کو تعریفی سرٹیفیکٹ دیں گے اور وزیر اعظم عمران خان عید کے بعد گرین پاکستان فورس کا بھی اعلان کریں گے جس کے تحت پورے پاکستان میں شجرکاری مہم کے تحت درخت لگائے جائیں گے جو وزیر اعظم کا وڑن ہے کہ پاکستان کوآلودگی سے پاک کیا جائے جس کی پوری دنیا معترف ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ہمت کو سلام کرتا ہوں جو کسی معاوضہ کے بغیر صرف اخلاقی، انسانی ہمدردی اور قومی جزبہ کے تحت یہ خدمات سرانجام دئے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی قوم ہنرمندی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی اور جاپان مکمل طور پر تباہ و برباد ہوگے انہوں نے اپنے نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت دی اور کچھ عرصہ کے بعد وہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کہلانے لگے انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہم کامیاب نوجوان پرگرام فیز ٹو کا اعلان کریں گے جس کے تحت ہم نوجوانوں کو ایک لاکھ سے اڑھائی کروڑ روپیہ تک کے قرضے دئے جائے گے جبکہ ایک لاکھ سے دس لاکھ تک کے قرضہ جات پر کوئی سیکیورٹی بھی نہیں لی جائے گی تاکہ ہنر مند نوجوان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے اور قومی دھارے میں اپنا حصہ ڈال سکے انہوں نے مذید کہا کہ 25 ارب روپیہ خاص طور پر اپنی بہادر بیٹیوں کے لئے مختص کر رکھا ہے تا کہ وہ بھی قومی ترقی کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کا بھی سہارا بن سکیں وزیر اعظم پاکستان کے ان وڑن پر اپوزیشن نے بڑی تنقید کی پاکستان کی 72سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی کہ کسی حکمران نے عوام خاص کر نوجوانوں کی ترقی اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا کوئی پروگرام دیا ہو یہ واحد حکومت ہے جو نامناسب حالات میں بھی نوجوانوں کے بارے میں مثبت سوچ رکھتی ہے اس کے بعد انہوں نے ایک ایپ کا افتتاح کیا جس کے تحت وزیر اعظم ٹائیگر فورس کے ہر رجسٹر ٹائیگر کی کاروائی کو جانا جائے گا تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ان کی دہلیز پر فراہم کیا جاسکے اس پروگرام میں منتخب ارکان قومی و صوبائی کے علاوہ بہت بڑی وزیر اعظم ٹائیگر فورس کے ممبران نے بھی شرکت کی

تازہ ترین خبریں

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021  عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا