12:22 pm
گھریلو جھگڑے کے دوران ماں پر تشدد کرنے والے  بیٹے اوربہوکوان کے کیے کی سزامل گئی

گھریلو جھگڑے کے دوران ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اوربہوکوان کے کیے کی سزامل گئی

12:22 pm


راولپنڈی (ویب ڈیسک )راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں منگل کی رات سگی والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون گلناز بی بی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس کے سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان ارسلان اور ان کی بیوی بسمہ کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تاہم متاثرہ خاتون کی بیٹی زوبیہ میر نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ متعلقہ تھانے میں شکایت کرنے کے باوجود پولیس نے
ارسلان کو محض ایک گھنٹے بعد چھوڑ دیا اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔دوسری جانب گلناز بی بی نے ٹی وی میزبان وقار ذکا کے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ان کا بیٹا گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے پہلے بھی ان پر تشدد کر چکا ہے، تاہم انہوں نے جائیداد پر لڑائی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں۔خاتون کے مطابق ارسلان اپنی بیوی کی ایما پر انہیں تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ تشدد کا شکار ہونے والی ارسلان کی سوتیلی بہن زوبیہ نے ایک علیحدہ ویڈیو میں بتایا کہ ارسلان نے ان پر بھی وائپر سے تشدد کیا، جس کے نشان ان کے جسم پر موجود ہیں۔زوبیہ نے بتایا کہ واقعے کے بعد وہ اور ان کی والدہ ریسکیو 1122 کے ذریعے طبی امداد کے لیے ہسپتال گئیں، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ماں بیٹی کے جسم پر تشدد کے نشان موجود ہیں۔زوبیہ نے الزام عائد کیا کہ جب وہ اور ان کی سوتیلی والدہ ہسپتال میں طبی امداد کے لیے موجود تھیں تو ارسلان اپنی بیوی اور ساس سسر کے ہمراہ آئے اور گھر سے زیوارت، نقدی اور اہم دستاویزات ہمراہ لے گئے اور جاتے ہوئے الماریوں میں موجود ان کے کپڑے تک پھاڑ دیے۔ زوبیہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے اور والدہ نے بھی ردعمل میں ارسلان کو مارا۔دوسری جانب ملزم ارسلان کی بیوی بسمہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ زوبیہ ان کے شوہر کی سوتیلی بہن ہیں۔ انہوں نے زوبیہ کے اس دعوے کو رد کر دیا کہ وہ اور ان کے شوہر گھر سے جائیداد کے کاغذات وغیرہ لے گئے ہیں۔بسمہ کے مطابق مذکورہ مکان ان کے شوہر کی ملکیت ہے، جس کے دستاویزی ثبوت بھی موجود ہیں۔ انہوں نے زوبیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ پروپیگنڈا کر ر ہی ہیں اور ان کا مقصد مکان حاصل کرنا ہے۔ان کا دعویٰ تھا کہ ارسلان نے جب اپنی والدہ کے ساتھ مار پیٹ کی تو وہ 'ہوش و حواس میں نہیں تھے'۔ بسمہ کے مطابق وہ چھ ماہ کی حاملہ ہیں اور پہلے گھر والوں نے ان کے حساس اعضا پر تشدد کیا اور ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو مارا، جس کی وجہ سے ان کے شوہرنے، جنہیں سانس کی بیماری ہے، 'مجبور ہو کر' یہ قدم اٹھایا۔زوبیہ کے موبائل فون سے بنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہونے کی کچھ دیر بعد ہی وائرل ہو گئی اور لوگوں نے اس واقعے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔نصیر الدین نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ردعمل میں کہا: 'ایسے لوگ کہاں سے آتے ہیں؟ ماں ایک رحمت ہے۔ کوئی بھی باشعور شخص اپنی ماں کے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔'ابو ذر معظم نے راولپنڈی پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کے ملزمان کو ایک مثال بنا دیں۔

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں