12:23 pm
بوڑھی ماں پرہاتھ اٹھانے والاجہنم کامنتظرہے بیٹے کا ماں پرتشدد،شوبز ستارے بھی بول پڑے

بوڑھی ماں پرہاتھ اٹھانے والاجہنم کامنتظرہے بیٹے کا ماں پرتشدد،شوبز ستارے بھی بول پڑے

12:23 pm

راولپنڈی (ویب ڈیسک )گزشتہ روز راولپنڈی میں بیٹے کی جانب سے ماں پر بد ترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد سے یہ معاملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹریند بن گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلخراش ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بیٹا اپنی ماں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ساتھ میں گالم گلوچ بھی کر رہا ہے۔ٹوئٹر پر اس ویڈیو کے آتے ہی یہ معاملہ ہر زبان زد عام ہے
اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیک #Zoobiaameer کے ساتھ ٹرینڈ کر رہا ہے، ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اس دلخراش ویڈیو پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ستاروں کی جانب سے بھی اس دلخراش ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔پاکستانی اداکار جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی جانب سے بھی اس واقعے پر ٹوئٹ کیے گئے ہیں ۔نیمل خاور خان نے اسلام میں والد اور والدہ کی عظمت سے متعلق ایک قرآنی آیت شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ اللّٰہ کا قہر اس آدمی کا منتظر ہے‘.حمزہ علی عباسی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا ہے کہ ’ یا اللّٰہ ، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میں نے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کر دیا ہے ، میں پوسٹ نہیں کر سکتا، یا میرے اللّٰہ۔۔۔۔‘حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ جہنم کا سب سے گہرا گڑھا اس شیطان صفت بیٹے کا منتظر ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر ہاتھ اٹھایا ہے ۔‘مزکورہ ویڈیو سے متعلق صبا قمر نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں یہ غیر انسانی عمل دیکھ کرتکلیف ہوئی ہے، کوئی اتنا ظالم اور سخت دل کیسے ہو سکتا ہے۔‘صبا قمر نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی حکام سے مؤدبانہ درخواست کی کہ اس اس واقعے پر کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے ۔واضح رہے کہ پنجاب کے شہر راوالپنڈی، تھانہ صادق آباد کی حدود میں بیٹے کی جانب سے ماں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ صادق آباد میں ملزم ارسلان اور اس کی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، والدہ پر تشدد کرنے کے بعد ملزم ارسلان بیوی کو لے کرفرار ہو گیا تھا۔دوسری جانب بیٹے کے ماں پر تشدد کے دلخراش واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں