10:08 pm
سینئر صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف توہین عدالت کیس کی کارروائی

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف توہین عدالت کیس کی کارروائی

10:08 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی مطیع اللہ جان کیخلاف توہین  عدالت کیس کی کارروائی ،  چیف جسٹس  آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ۔ دوران سماعت  سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے  عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز  انہیں اغواء کئے جانے کا معاملہ توہین عدالت کی کارروائی سے جڑا ہوا ہے  وہ توہین عدالت کی کارروائی میں گزشتہ روز واقعہ کے سبب اپنا جواب تیار نہیں کرسکے عدالت انہیں جواب کی تیاری کیلئے وقت دے وہ عدالت سے  
اس معاملے میں فیئر ٹرائل کی امید رکھتے ہیں ۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اس موقع پر اٹارنی جنرل سے پوچھا کہ مطیع اللہ جان کو اغواء و بازیابی کے بعد بیان ریکارڈ کیاگیا ہے اس پر اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بازیابی کے بعد ان کا بیان ریکارڈ نہیں کیاگیا جس پر چیف جسٹس نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب یہ آپ کے ادارے کیا کررہے ہیں ؟مطیع اللہ جان کا بیان ابھی تک کیوں ریکارڈ نہیں کیاگیا؟ آئی جی اسلام آباد کہاں ہیں ؟ اٹارنی جنرل نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ مطیع اللہ جان کے معاملے پر قانونی کارروائی شروع ہوسکتی ہے مطیع اللہ جان کے بھائی کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ کااندراج کیاگیا جبکہ ان کی بازیابی پر ان کے بھائی کا ہی تحریری جواب پیش کرنا چارہا ہوں ۔ اس موقع پر سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ مطیع اللہ جان ایک بے باک آواز ہے جسے دبانے کیلئے اغواء کیا جانا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے مطیع اللہ جان کو دن دیہاڑے اٹھا لئے جانے کی ویڈیو موجود ہے اغواء کاروں کی شناخت کرکے انہیں قانونی کارروائی کا پابند بنانا چاہیے انہوں نے اس موقع پر درخواست کی کہ معاملے کو ابھی ختم نہ کیاجائے جب تک کہ اغواء کار سامنے نہیں آجاتے ۔ اس موقع پر پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل پی ایف یو جے ، آر آئی یو جے ، پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی عدالت میں موجود رہے عدالت نے مطیع اللہ جان کو مزید گفتگو سے روکتے ہوئے کہا کہ آپ جو کہنا چاہتے ہیں وہ تحریری صورت میں لکھ کر دیں توہین عدالت کی کارروائی میں بھی اپنا بیان جمع کروائیں عدالت یہاں شفاف ٹرائل کے لئے ہی بیٹھی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو مکمل دفاع اور شفاف ٹرائل کا حق ملے گا آپ کے ساتھ جانبرداری نہیں برتی جائے گی بعد ازاں معاملے کی سماعت دو ہفتوں تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے

تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لاکھوں اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لاکھوں اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے

 ایچ ای سی یونیورسٹی کے نصاب سے پاکستان اسٹڈیز کا مضمون ختم کرنیوالا ہے؟ مرتضیٰ سولنگی نےاصل خبر دیدی

ایچ ای سی یونیورسٹی کے نصاب سے پاکستان اسٹڈیز کا مضمون ختم کرنیوالا ہے؟ مرتضیٰ سولنگی نےاصل خبر دیدی

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا 

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا 

پاکستان میں  آندھی، و موسلادھار  بارشیں؟محکمہ موسمیات کیجانب سے الرٹ جاری ،کب اور کہاں ؟ جانیں 

پاکستان میں  آندھی، و موسلادھار بارشیں؟محکمہ موسمیات کیجانب سے الرٹ جاری ،کب اور کہاں ؟ جانیں 

کراچی میں چند ہی گھنٹوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ، متعدد افراد جاںبحق و زخمی ،دیکھیں تفصیل 

کراچی میں چند ہی گھنٹوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ، متعدد افراد جاںبحق و زخمی ،دیکھیں تفصیل 

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بھی  ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار ، کتنا اضافہ ہو گا ؟ دیکھیں

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بھی ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار ، کتنا اضافہ ہو گا ؟ دیکھیں

قیمتوں میں بڑی کمی ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی 

قیمتوں میں بڑی کمی ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی 

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

ایکس(ٹوئٹر) بلاک کرنے کی وجوہات کیا ہیں ؟سرکاری ذرائع سے اہم خبر سامنے آ گئی ،دیکھیں

ایکس(ٹوئٹر) بلاک کرنے کی وجوہات کیا ہیں ؟سرکاری ذرائع سے اہم خبر سامنے آ گئی ،دیکھیں

نگراں حکومت نے ایران سے گوادر تک گیس پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دیدی

نگراں حکومت نے ایران سے گوادر تک گیس پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دیدی

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کا شکار کر ڈالا

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کا شکار کر ڈالا

مخصوص نشستیں کامیاب جماعتوں کوہی دی جاتی ہیں، اعظم نذیر تارڑ

مخصوص نشستیں کامیاب جماعتوں کوہی دی جاتی ہیں، اعظم نذیر تارڑ

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

وزارت اعلیٰ کے پہلے روزہی ٹریفک بند ہونے پر مریم نواز برہم

وزارت اعلیٰ کے پہلے روزہی ٹریفک بند ہونے پر مریم نواز برہم