12:19 pm
سابق خطیب مولاناعبدالعزیز کوجامعہ حضصہ جانے سے روکنےکے لیے لال مسجدکاگھیرائو

سابق خطیب مولاناعبدالعزیز کوجامعہ حضصہ جانے سے روکنےکے لیے لال مسجدکاگھیرائو

12:19 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کو مدرسہ چھوڑ کر مسجد جانے سے روکنے کے لیے جامعہ حفصہ کا گھیراؤ کرلیا۔دارالحکومت کی انتظامیہ اور پولیس حکام نےمیڈیا کو بتایا کہ مولانا عبدالعزیز نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ لال مسجد واپس جائیں گے کیونکہ دارالحکومت انتظامیہ نے ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔اس کے جواب میں محکمہ انسداد دہشت گردی، انسداد دہشت گردی فورس اور انسداد فساد یونٹ سمیت 150 اہلکاروں کا پولیس کا دستہ جی-7 میں مدرسے کے اطراف تعینات کردیا گیا تاکہ ان کو وہاں سے جانے سے روکا جاسکے۔خیال رہے کہ مولانا عبدالعزیز اور ان کا خاندان جون میں انتظامیہ کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت لال مسجد سے جامعہ حفصہ منتقل ہوگیا تھا، مذکورہ معاہدے کے تحت 2 ماہ کے لیے ان کے لال مسجد 
میں داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی۔تاہم 7 جولائی کو مولانا عبدالعزیز، ان کے اہل خانہ اور جامعہ حفصہ کے طلبہ سیکٹر ای 7 میں موجود جامعہ فریدیہ چلے گئے تھے جو موجودہ مدرسے کی انتظامیہ سے کشیدگی کا باعث ہوا تھا، بعد ازاں علما کی جانب سے انہیں مدرسے میں لانے کے معاملے پر یقین دہانی کرائے جانے پر 2 روز بعد ان کی جامعہ حفصہ واپسی ہوئی تھی۔عہدیداروں کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیز نے اپنے ایک قریبی ساتھی مولانا ادریس کی جامعہ فریدیہ کے باہر سے گمشدگی کے بعد ایک پیغام میں دارالحکومت انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ توڑنے کی دھمکی دی تھی۔انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اور جامعہ حفصہ کے طلبہ نے مولانا ادریس کی گمشدگی کے بعد مدرسے کا دورہ کیا، جس کا نتیجہ دونوں مدارس کے طلبہ کے درمیان ہاتھا پائی کی صورت میں نکلا۔اس پیغام کے جواب میں پولیس لال مسجد کے اطراف تعینات کردی گئی تھی تاکہ مولانا عبدالعزیز کو مسجد میں داخلے سے روکا جاسکے، تاہم بعد ازاں مولانا نے کہا کہ وہ بدھ کو مسجد جائیں گے، جس کی وجہ سے پولیس نے انہیں روکنے کے لیے جامعہ حفصہ کے اطراف بھی دستے تعینات کردیے۔انہوں نے کہا کہ وہ کچھ گارڈ اور دیگر لوگوں کے ساتھ جامعہ حفصہ سے نکلے تھے لیکن کچھ دیر بعد وہاں موجود پولیس حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد وہ دوبارہ اندر چلے گئے۔مولانا عبدالعزیز کے بھتیجے ہارون رشید نے ڈان کو بتایا کہ مولانا عبدالعزیز نے اعلان اس لیے کیا تھا کیونکہ انتظامیہ نے لال مسجد کا گھیراؤ کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے حکام اور علما کی جانب سے معاملے کو حل کرنے کے لیے کچھ وقت مانگنے کے بعد مولانا نے اپنے پلان کو ملتوی کردیا تھا۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر