01:35 pm
اسلام آبادہائی کورٹ نے  کس سرکاری عمارت کوسیل کرنیکاحکم جاری کردیا،جانیں

اسلام آبادہائی کورٹ نے کس سرکاری عمارت کوسیل کرنیکاحکم جاری کردیا،جانیں

01:35 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے راول جھیل کے کنارے پاکستان نیوی سیلنگ کلب کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس اطہر من اللہ نے راول جھیل کے کنارے پاکستان نیوی کے سیلنگ کلب کی مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔  کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے عدالت میں جواب جمع کروایا اور کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے راول جھیل کے قریب تعمیرات کی اجازت دی۔ عدالت نے استفسار کیا
کہ سی ڈی اے کی جانب سے زمین کا الاٹمنٹ لیٹر کہاں ہے؟ سی ڈی اے بورڈ ممبر نے عدالت کو بتایا کہ الاٹمنٹ لیٹر موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس کی منظوری دی گئی ہے۔اس پر عدالت نے سی ڈی اے کے نمائندے سے دریافت کیا کہ ادارے نے اس پر کیا کارروائی کی؟سی ڈی اے بورڈ ممبر بولے ہم نے نوٹسز جاری کر دیے ہیں جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا مطلب ہے نوٹسز دے دیے ہیں، غریب آدمی کے ساتھ سی ڈی اے کیا کرتا ہے یہ دوہرا معیار کیوں رکھا جا رہا ہے۔ جائیں اور جا کر غیر قانونی عمارت کو گرائیں۔ عدالت نے سیلنگ کلب فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیئرمین سی ڈی اے اور سی ڈی اے بورڈ ممبران حلف نامے جمع کرائیں، کیوں نہ مبینہ غفلت کی وجہ سے سی ڈی اے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ پاکستان نیوی کس اتھارٹی کے تحت کمرشل پروجیکٹ چلا رہی ہے، یہ قبائلی علاقہ نہیں ملک کا دارالحکومت ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے سی ڈی اے بورڈ ممبر سے نیوی سیلنگ کلب کی عمارت کے قانونی یا غیر قانونی ہونے پر استفسار کیا تو سی ڈی اے کے نمائندے نے بتایا کہ یہ غیر منظور شدہ ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ غیر منظور شدہ کیا ہوتا ہے؟ 'اس کا مطلب ہے یہ غیر قانونی ہے، سی ڈی بورڈ ممبر بتانے میں کترا رہے ہیں کہ کمرشل بلڈنگ پاکستان نیوی کی ہے اور غیر قانونی ہے۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن جا کر سیلنگ کلب سیل کریں اور آئندہ سماعت تک سیل رہے۔ اگر سیلنگ کلب سیل نہ ہوا تو سیکرٹری آئندہ عدالت میں پیش ہو کر جواب جمع کروائیں۔عدالت نے سی ڈی اے بورڈ ممبر سے کہا کہ سیلنگ کلب کے آس پاس کس کا قبضہ ہے؟ عوام کو وہاں جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی؟ پاکستان نیوی کے نمائندے نے عدالت سے جواب جمع کروانے کے لیے وقت دینے کی استدعا کی جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ 'کس بات کا وقت؟ اس عدالت سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔'ہم آپ کی عزت کرتے ہیں، آپ کے شہیدوں کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں لیکن اگر آپ غیر قانونی کام کریں گے تو آپ ان شہیدوں کے ساتھ بھی زیادتی کریں گے۔' ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے معاونت کرنے کی اجازت مانگی جس پر عدالت نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ آپ معاونت نہیں کر سکتے، پہلے جائیں اور سیلنگ کلب سیل کریں اور یہ معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھیں۔ نیوی نے کس قانون اور اتھارٹی کے تحت کمرشل پروجیکٹس شروع کر دیے ہیں۔ 'عدالت نے کہا کہ سی ڈی اے کا جواب چونکا دینا والا ہے۔ کیوں نہ مبینہ غفلت پر سی ڈی اے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔


تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے