12:25 pm
افسوسناک خبر، مٹی کا تودہ آبادی پر آ گرگیا،متعددہلاکتیں،امدادی کارروائیاں شروع

افسوسناک خبر، مٹی کا تودہ آبادی پر آ گرگیا،متعددہلاکتیں،امدادی کارروائیاں شروع

12:25 pm

چلاس(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے شہر چلاس میں آسمانی بجلی گرنے کے بعد بونر نالے میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی اور پہاڑی تودہ مقامی آبادی پر آ گرا جس کے نتیجے میں 6 افراد تودے تلے دب گئے، امداد کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر قاسم اعجاز کے مطابق چلاس کے بونر نالے کے ساتھ مضافاتی گاؤں میں آسمانی بجلی گر گئی جس کے بعد نالے میں سیلابی صورتِ حال
پیدا ہوگئی اور پہاڑی تودہ مقامی لوگوں پر آ گرا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تودہ گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے، جن میں 4 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر قاسم اعجاز کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں، دورافتادہ علاقہ ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر کی مددحاصل کی گئی ہے۔