05:37 pm
 آزاد کشمیر انتخابات میں کسی سے نہ تو اتحاد کریں گے ، نہ ہی لوٹے لیں گے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

آزاد کشمیر انتخابات میں کسی سے نہ تو اتحاد کریں گے ، نہ ہی لوٹے لیں گے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

05:37 pm

کھوئی رٹہ(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم وصدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں آنے والے انتخابات میں کسی سے نہ تو اتحاد کریں گے اور نہ ہی لوٹے لیں گے پی ٹی آئی اپنے امیدوار وں کو سامنے لائے گی جہاں پر ہمارے امیدوار تیار نہیں ہونگے وہاں پر ہم اچھی شہرت والے امیدوار لے سکتے ہیں اور بھاری اکثریت سے الیکشن جیتیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کھوئی رٹہ ٹھیکیدار چوہدری محمد یوسف کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر
تعزیت فاتحہ خوانی کے بعد کھوئی رٹہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بیرسٹرسلطان محمود نے کہاکہ پی ٹی آئی الیکشن میں لوٹوں کو نہیں لے گی ٹکٹوں کی تقسیم مشاورت سے ہوگی اور حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے کشمیریوں کا مقدمہ بین الا قوامی فورم پر پیش کیا برہان وانی کی برسی کے موقع پر یورپی ممالک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا جو کورونا وباء کی وجہ سے نہ ہوسکا ہم نے علامتی احتجاج یورپ بھر میں کیا مسّلہ کشمیر جب تک حل نہیں ہوتا بر صغیر میں امن نہیں آسکتا 5اگست کو مقبوضہ کشمیر میں محصور کشمیریوں کو ایک سال ہوجائے گا وہ ظلم وستم ،قیدوبند اور گھروں تک محدود ہیں ہم 5اگست کو بھرپور احتجاج کرینگے اقوام عالم کا ضمیر جھنجوڑے گے انہوں نے کہاکہ الیکشن کیلئے لیپا میں ایک جھلک دکھا دی ہے جب ہم نکلیں گے تو دنیا دیکھے گی 14 ویںترمیم فاروق حیدر کا ڈرامہ ہے جو صرف ہیرو بننے کیلئے کر رہا ہے وفاق کو 13تر میم کی کچھ شقوں پر تحفظات ہیں وفاق اور آزادکشمیر کارابطہ رہنا چاہیے کشمیر کونسل اس مقصد کیلئے ہمارے بڑوں نے بنائی تھی تاکہ پاکستان سے مضبوط ،مستحکم ،اور باوقار رشتہ رہے انہوں نے مزید کہاکہ قائد عمران خان نے میری تحریک پر متاثرین کنٹرول کیلئے تین ارب روپے کاپیکج دیا اور احساس پروگرام کیلئے ساڑھے تین ارب کا پیکج دیا جبکہ آزاد کشمیر کے ہر کنبے کیلئے صحت کارڈ دینے کا اعلان کیا جس پر ہم اُنکے شکرگزار ہیں تحریک انصاف ہر گھر کو صحت وتعلیم کی سہولت دے رہی ہے آزادکشمیر میں مستقبل پی ٹی آئی کا ہے اس موقع پر چوہدری ظفرانور ،سابق وزیر حکومت چوہدری محمد رفیق نیئر ،سا بق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر انصرابدالی ،ناصر لطیف کالس ،چوہدری محمد رزاق ایڈووکیٹ کارکنان پی ٹی آئی بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین خبریں

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان