07:27 pm
بلاول سے ملاقات کا شاخسانہ،مولانا فضل الرحمان کے بھائی کراچی کے ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر تعینات۔۔

بلاول سے ملاقات کا شاخسانہ،مولانا فضل الرحمان کے بھائی کراچی کے ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر تعینات۔۔

07:27 pm

کراچی (ویب ڈیسک )بندہ نوازی کی انتہاء، سندھ حکومت نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑادئیے۔۔وزیراعلیٰ سندھ کے حکم پر مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کو کراچی کے ضلع وسطی کا ڈپٹی کمشنر تعینات کردیا گیا۔مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ضیا الرحمان کا تعلق پرووینشل مینجمنٹ سروس کے پی کے سے ہے، ضیا الرحمان کی خدمات سندھ حکومت 
کے حوالے کی گئی تھیں، اُنہیں تاحکم ثانی ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی تعینات کیا گیا ہے۔ضیا الرحمان کو فرحان غنی کی جگہ ڈی سی سینٹرل تعینات کیا گیا ہے، جبکہ فرحان غنی کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر متعدد افسران کو ہٹایا گیا لیکن اسکے باوجود مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی ہوئی۔ خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بھائی ہونا کوئی جرم نہیں ہے۔ ضیاء الرحمان خیبر پخنوتخوا میں بھی انتظامی عہدوں پر فائض رہ چکے ہیں، وہ کمشنر افغان رفیوجی اور ڈی سی خوشاب بھی رہ چکے ہیں۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کے خلاف نیب کی تحقیقات بھی چل رہی ہیں۔ چیئرمین نیب نے ستمبر 2018 میں مولانا کے بھائی ضیاء الرحمان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی۔چیئرمین نیب جسٹس تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بتایا جائے کہ ضیاء الرحمان سول سروس کے بغیر بطور کمشنر افغان مہاجرین کیسے تعینات ہوئے اور دو سال تک اس عہدے پر کس طرح برا جمان رہے؟مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان پی ٹی سی ایل میں ملازم بھارتی ہوئے تھے اور اسکے بعد وہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خوشاب اور مختلف بڑے عہدوں پر فائز رہے۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی تعیناتی کچھ روز قبل بلاول اور آصف زرداری کی ملاقات کا نتیجہ بتایا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز