03:27 pm
ایک باتھ روم کے لیے25ہزار ڈالرز کی منظوری؟ انصار عباسی کی خبر کی اصل حقیقت جانیں

ایک باتھ روم کے لیے25ہزار ڈالرز کی منظوری؟ انصار عباسی کی خبر کی اصل حقیقت جانیں

03:27 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)21جولائی کو انگریزی اخبار دی نیوز میں ایک خبر لگائی گئی جس کے مطابق نیویارک میں قائم اقوام متحدہ میں اپنے مستقل مندوب کی سرکاری رہائش گاہ کے باتھ روم کی تزئین و آرائش کیلئے پاکستان کی وزارت خارجہ نے 25 ہزار ڈالرز (42 لاکھ روپے) خرچ کرنے کی منظوری دی ہے۔صحافی انصار عباسی نے ذرائع سے خبر دی کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے نام پر پہلے ہی سفارت خانے کے اکاؤنٹ سے 50 ہزار 
ڈالرز خرچ کیے جا چکے ہیں اس ضمن میں 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز مختص کیے جا چکے ہیں اور اب اضافی 25 ہزار ڈالرز صرف ماسٹر باتھ روم کی تزئین و آرائش پر خرچ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔انصار عباسینے دعوی کیا کہ 25 ہزار ڈالرز کی تازہ ترین منظوری ایک ایسے باتھ روم کو سجانے کیلئے کیا جانے والا وہ اضافی خرچہ ہے جو پہلے ہی اچھی حالت میں ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم پہلے ہی نیویارک میں مقیم ہیں اور ان کے پاس نیویارک سے باہر رہائش گاہ تھی۔ سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کیلئے 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز کی رقم اضافی منظور کردہ 25 ہزار ڈالرز کے علاوہ ہے۔انصار عباسی نے خبر میں لکھا کہ ذرائع کے مطابق سفارت خانے کے اکاؤنٹ سے 50 ہزار ڈالرز پہلے ہی خرچ کیے جا چکے ہیں۔ یہ فالتو اخراجات ہیں خصوصاً ایسے حالات میں جب ملک کی معاشی صورتحال پریشان کن ہے، اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہییں، یہ اخراجات وزیراعظم عمران خان کی سادگی اور کفایت شعاری کی پالیسی کی بھی خلاف ورزی ہیں۔وزارت خارجہ نے اس خبر کے جواب میں تفصیل سے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی سرکاری رہائش جس عمارت میں ہے یہ ایک تاریخی عمارت ہے جو کہ 1920 میں تعمیر کی گئی تھی جسے پاکستانی حکومت نے 1965 میں خریدا تھا۔دفترخارجہ کے مطابق مقامی قوانین کے مطابق تاریخی اعتبار سے اہمیت کی حامل اس عمارت کی تزئین و آرائش اسی طریقے سے دوبارہ ہونی چاہیے تھی، اور اگر اس عمارت کو اسی انداز میں دوبارہ تیار نہ کیا جاتا تو نتیجتاً پاکستان کو جرمانے کے طور پر اس سے بھی بڑی رقم ادا کرنا پڑتی۔وزارت خارجہ کے مطابق اس تزئین و آرائش کے لیے وزارت کو13 مئی 2020 کو درخواست بھیجی گئی تھی۔ جس میں محض تزئین و آرائش نہیں بلکہ اس کی سیوریج کا کام، پلمبنگ اور سول ورکس کی منظوریاں شامل تھیں اور نیو یارک جیسے مہنگے ترین شہر میں مینٹننس کا کام بہت مہنگے داموں کیا جاتا ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ خبر میں جس 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر کے اخراجات کا ذکر ہے وزارت کی جانب سے ایسے کوئی اخراجات نہیں کیے گئے۔ مشن کی ہدایات کے تحت ہے کہ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی رولز کے تحت درکار تمام کوڈل ضروریات کی مکمل پیروی کی گئی ہے۔ اس خبر سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے کیونکہ اس طرح کی معلومات کو کانفیڈینشل رکھا جاتا ہے۔ اب اس خبر کے منظر عام پر انے کے بعد کنٹریکٹرز کو پتہ چل گیا ہے کہ اس کام کے لیے پاکستان کی جانب سے کتنے پیسے خرچ کیے جا سکتے ہیں۔ اس لیے اب کنٹریکٹر اس رقم کے قریب ترین اپنی کوٹیشنز دیں گے جس سے اب بچت کرنا ناممکن ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پاک سوزوکی موٹرکمپنی کامقبول ترین گاڑی بند کرنیکافیصلہ ،گاڑیوں کےشوقین کاافرادکے لیے بری خبرآگئی

پاک سوزوکی موٹرکمپنی کامقبول ترین گاڑی بند کرنیکافیصلہ ،گاڑیوں کےشوقین کاافرادکے لیے بری خبرآگئی

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے