11:21 pm
وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈائون حکمت عملی کی دنیا بھر کے میڈیا اور معروف سائنسدانوں کی تعریف،

وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈائون حکمت عملی کی دنیا بھر کے میڈیا اور معروف سائنسدانوں کی تعریف،

11:21 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں جون کے وسط میں کرونا کی6 ہزار 800 کیسز رپورٹ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ کیسز نمایاں کمی کے ساتھ 1209 پر آ گئے ہیں، دنیا نے وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کو سراہا ہے جو انسانی زندگی اور روزگار میں توازن کی حکمت عملی تھی۔13 جون کو پاکستان میں29 ہزار 546 ٹیسٹ ہوئے اور 6825 کیس رپورٹ ہوئے،جو کہ ملک میں کورونا کیسز کی سب سے زیادہ رپورٹ شدہ تعداد تھی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران 22 ہزار 6 ٹیسٹ کئے گئے اور صرف 1206 کیس مثبت آئے۔ پاکستان میں ہونے والے کل 18 لاکھ 21 ہزار 296 ٹیسٹ میں سے 2 لاکھ 70 ہزار 399 پازیٹو تھے،جن میں سے 2 لاکھ 19 ہزار 783 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 5769 اموات ہوئی ہیں تاہم وزیر اعظم کی جانب سے مکمل لاک ڈائون کی مخالفت کی وجہ سے خطے کے دوسرے ممالک اور ترقی پذیر دنیاکی نسبت جن کی معیشت بری طرح تباہ ہوئی ہے، پاکستان معاشی تباہی کے خوف سے باہر نکل آیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ابھی تک کا واحد حل سمارٹ لاک ڈائون ہی سامنے آیا ہے، جو ایس او پیز کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کی اجازت دیتا ہے اور ہم اس سوچ کے بانیوں میں سے ہیں۔ایمپیئریل کالج لندن نے اپنی ایک حالیہ سٹڈی میں پاکستان کو جولائی 2020 کے ڈیٹا کے مطابق کورونا وائرس کی ری پروڈکشن میں چوتھا نمبر دیا ہے۔ پاکستان نے 0.73 ریٹ حاصل کیا ہے جبکہ انسدا کووڈ کاوشوں میں ایک سے نیچے کی شرح کو بہترین قرار دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان سے اوپر کا درجہ حاصل کرنے والے ممالک جرمنی اور پرتگال کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سمارٹ لاک ڈائون کے تصور کی وکالت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں بار بار حفاطتی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ان اقدامات کے نتائج ظاہر ہوئے ہیں، آپ کئی ترقی پذیر ممالک اس پالیسی کو فروغ دے رہے ہیں۔ جرمن، اٹلی، پرتگال بھی کورونا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے شہری شٹ ڈائون کا جائزہ لے رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ ممالک اب پورے ملک کو بند کرنے کے برعکس زیادہ کیسز والے علاقوں کو بند کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی بزنس سٹینڈرڈ نے وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کو سراہا۔ سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کا مقصد ملک اور بالخصوص روزانہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کشوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے جہاں پہلے ہی بڑی تعداد میں لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف دنیا کے مختلف ممالک بلکہ بین الاقوامی اداروں نے بھی وزیراعظم عمران خان کی صحت اور ذرائع معاش میں توازن پیدا کرنے کے مطالبہ کی حمایت کی جس کا مقصد غربت اور بھوک سے زیادہ اموات کے خطرات سے لوگوں کو بچانا ہے۔ دنیا کے 90 ممالک میں غربت و عدم مساوات کے خلاف کام کرنے والی 20 این جی اوز کی کنفیڈریشن آکسیفم کے مطابق سال کے اختتام تک کورونا سے منسلک بھوک و افلاس کے باعث روزانہ 12 ہزار اموات کا خدشہ ہے۔ یہ تعداد کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہو سکتی ہیں کیونکہ اپریل میں کورونا کی شدت کے عرصہ میں دنیا میں اموات کی شرح 10 ہزار یومیہ رہی۔ اس طرح بھوک و افلاس کے نئے ہاٹ سپاٹ ظاہر ہو رہے ہیں۔ آکسفیم کی رپورٹ کے مطابق بھارت، جنوبی افریقہ اور برازیل جیسے اوسط آمدن والے ممالک میں بھوک کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے کیونکہ کورونا وباء کے باعث کروڑوں لوگ غربت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں حتیٰ کہ امیر ترین ممالک بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔ امریکی ادارہ بلوم برگ نیوز ایجنسی نے بھی سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کو امید کی واحد کرن قرار دیا ہے جس کے ذریعے ویکسین آنے تک دنیا میں معمول کی زندگی کی طرف لوٹا جا سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اختیار کی گئی متوازن حکمت عملی اور پالیسی کو دنیا بھر کے میڈیا اور معروف سائنسدانوں نے بھی سراہا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق نوبل انعام یافتہ سائنسدان میخائل لیوٹ نے مئی میں خبردار کیا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون سے جتنی جانیں بچائے جانا مقصود ہے اس سے زیادہ اموات واقع ہو سکتی ہیں کیونکہ لوگوں کو گھروں میں بند کرنے کا فیصلہ بہترین سائنسی اصولوں کی بجائے خوف و ہراس کی کیفیت میں مبتلا ہو کر کیا گیا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے اندازہ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث خوراک کی قلت کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد سال کے آخر تک 270 ملین تک پہنچ سکتی ہے جو کہ 2019ء کے مقابلہ میں 82 فیصد اضافہ ہو گا۔ رپورٹ میں دنیا کے 10 ان ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جو غذائی قلت کا بری طرح شکار ہو سکتے ہیں۔ ان میں یمن، عوامی جمہوریہ کانگو (ڈی آر سی)، افغانستان، وینزویلا، مغربی افریقی ساحل، ایتھوپیا، سوڈان، جنوبی سوڈان، شام اور ہیٹی شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اپنے عوام کیلئے دیئے گئے فیاضانہ ریلیف پیکیج کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے 12 ملین متاثرہ لوگوں کیلئے نقد رقوم کی صورت میں امداد فراہم کرنے کا پروگرام ملک بھر میں شروع کیا۔ اس پروگرام سے ایسے لوگوں کو مستفید ہونے کا موقع ملا جو کورونا وباء کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے اپنی ملازمتوں اور کام سے محروم ہوئے یا وہ لوگ جن کے چھوٹے چھوٹے کاروبار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مخالفت کے باوجود تعمیراتی شعبہ کو کھولنے کا دلیرانہ فیصلہ کیا تاکہ ملک میں اقتصادی سرگرمیاں شروع ہو سکیں اور تعمیرات اور اس سے وابستہ 40 سے زائد صنعتوں میں اقتصادی مواقع پیدا ہونے سے روزگار میسر ہو سکے۔ اس امر کے دوران سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال سمیت مختلف احتیاطی تدابیر کو بھی مدنظر رکھا گیا۔ ’’آکسفیم‘‘ کے مطابق بھارتی حکومت کی طرف سے اچانک 21 دن کے متواتر لاک ڈائون کے باعث لاکھوں لوگ بھوک کے باعث مرنے کی حالت کو پہنچ گئے اور 40 ملین کے قریب لوگ ایک دم سے بیروزگار ہو گئے۔

تازہ ترین خبریں

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان