03:18 pm
بلوچستان میں سات سیاحتی مقامات کو تیار کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا

بلوچستان میں سات سیاحتی مقامات کو تیار کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا

03:18 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کی صوبائی حکومت نے صوبے کو  پسماندگی دے نکال کر تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کےلئے ایک اور شاندا رمنصوبے کا اعلان کردیا ہے۔ساحلی علاقوں میں سیرگاہیں بنانے کےلئے ایک کھرب روپے کے فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں۔ساحلی پٹی کی بہتری کیلئے15 کروڑ روپے ماسٹر پلان میں شامل کئے ہیں، سیاحت کے سرمایہ کاری کے
وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے، بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ بلوچستان میں7 سیاحتی سیر گاہیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے ساحلی پٹی کی بہتری کیلئے15 کروڑ روپے ماسٹر پلان میں شامل کئے ہیں۔جبکہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ایک کھرب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔اس فنڈ سے بلوچستان میں 7 سیاحتی مقامات کی تعمیر کی جائیں گی