10:56 pm
پاکستانی ڈریکولا کو راولپنڈی کی پولیس نے گرفتار کر لیا ، اس کے کارنامے جان کر پاکستانیوں کے غم و غصے کی انتہا نہیں رہے گی

پاکستانی ڈریکولا کو راولپنڈی کی پولیس نے گرفتار کر لیا ، اس کے کارنامے جان کر پاکستانیوں کے غم و غصے کی انتہا نہیں رہے گی

10:56 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی ڈریکولا کو راولپنڈی کی پولیس نے گرفتار کر لیا ، اس کے کارنامے جان کر پاکستانیوں کے غم و غصے کی انتہا نہیں رہے گی ۔۔۔راولپنڈی پولیس نے تھانہ چونترہ کی حدود میں واقع میال گاوں میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر خواتین اور بچوں کو قتل کرنے والے سفاک ملزموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خواتین اور بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے سفاک ملزموں میں سے اب تک دو مرکزی ملزم اور چار نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، جبکہ تاحال اندوہناک قتل میں ملوث دیگر
ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا تھا کہ جن سفاک ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان میں سربراہ رب نواز کے دو بیٹے دانش اور اکرام شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے مرکزی ملزم دانش کا ابتدائی تفتیش کے دوران خواتین اور بچوں کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے اپنی ماں کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اپنے باپ بھائی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر خواتین اور بچوں کو قتل کیا ہے۔ سی پی او احسن یونس کا کہنا ہے کہ كوئی ملزم قانون کی گرفت سے نہيں بچ سكتا، سفاکیت کا مظاہرہ کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، تاہم پولیس کی جانب سے اب تک مقدمے میں نامزد رب نواز کے بھائی اشرف اور بھتیجے عاقب سمیت 6 مزید ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور باقی قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ تھانہ چونترہ کی حدود میں واقع ہے میال گاؤں میں قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ملزمان نے دیرینہ دشمنی اور خاتون کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے گھر میں گھس کر بے دردی سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد کو قتل کر دیا تھا۔ خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ چونترہ میں درج کیا گیا تھا، جس میں پولیس نے دہشت گردی ايكٹ، قتل، اقدام قتل اور ديگر دفعات شامل کی تھیں۔

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

تحریک انصاف کے ایم پی اے کے گھر فائرنگ سے جانی نقصان

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی