10:58 pm
ایک دن کام کی 14 لاکھ تنخواہ لی، آپ کو پورے پاکستان کا خزانہ نہ دے دیں، جانتے ہیں چیف جسٹس پاکستان نے ایسا کس شخص سے کہا

ایک دن کام کی 14 لاکھ تنخواہ لی، آپ کو پورے پاکستان کا خزانہ نہ دے دیں، جانتے ہیں چیف جسٹس پاکستان نے ایسا کس شخص سے کہا

10:58 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک دن کام کیا اور 14 لاکھ تنخواہ لی، آپ کو پورے پاکستان کا خزانہ نہ دے دیں، چیف جسٹس درخواست گزار سابق سرکاری افسر پر برہم ۔چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں ایک دن کام کے 14 لاکھ وصول کرنے کے بعد پنشن بحالی کے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار گریڈ19 کے افسر نے ایک دن نوکری کرنے کے 14 لاکھ روپے وصول کرنے کے بعد ریٹائر ہونے پر پنشن بحال کرنے کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے صرف ایک دن نوکری کی اور اس کے بھی 14 لاکھ روپے وصول کیے، ہم آپ کو پورے پاکستان کا خزانہ نہ دے دیں، اسی وجہ سے تو پاکستان دیوالیہ ہو رہا ہے۔ کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے رکن جج جسٹس اعجازالاحسن نے درخواست گزار کے وکیل کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ
وکیل صاحب آج تو آپ عدالت میں بہت ہی کمال کا کیس لے کر آئے ہیں، اسی وجہ سے تو پاکستان کی یہ حالت ہوگئی ہے اس طرح کی اندھیر نگری اور نہیں چلے گی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے موکل نے صرف ایک دن نوکری کی اور اس کے بھی 14 لاکھ روپے وصول کیے، اس سے بڑھ کر قومی خزانے پر ڈاکا اور کیا ہو سکتا ہے؟ اگر ہم نے آپ کے موکل کی پنشن ادائیگی کی اجازت دے دی تو حکومت کو تو آج ہی قومی خزانے سے ایک سو ارب روپے دینے پڑیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے بہادر نواب خٹک کو 1996 میں نوکری سے فارغ کیا گیا اور 2010 میں بحال کر دیا گیا، بحالی کے ایک دن بعد ہی بہادر نواب خٹک ریٹائر ہو گئے جنہیں پنشن نہیں دی گئی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جس قانون کے تحت نوکری پر بحال کیا گیا تھا اس میں تو پنشن کی ادائیگی کا کوئی ذکر نہیں ہے، حالانکہ درخواست گزار کو صرف ایک دن نوکری کرنے پر 14 سال کی مراعات مل گئیں اس سے بڑھ اور کیا چاہئیے درخواستگزار کو؟ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پیپلز پارٹی کے دور میں ایک دن نوکری کے 14 لاکھ روپے وصول کرنے والے درخواست گزار کی پنشن فراہمی کی درخواست مسترد کر دی۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟