10:37 am
  کون کون سے کاروبار لاک ڈاؤن  کے دوران کھلے رہیں گے؟  فہرست جاری

کون کون سے کاروبار لاک ڈاؤن کے دوران کھلے رہیں گے؟ فہرست جاری

10:37 am

لاہور(ویب ڈیسک )محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کھلے رہنے والے کاروبار کی فہرست جاری کر دی ۔ہسپتال، میڈیکل، کریانہ سٹورز، آٹا چکیاں ، بینک ، کوریئر سروسز ، ڈرائیور ہوٹلز، ورکشاپس ، پٹرول پمپس ،پنکچر شاپس ، ایل پی جی گیس فلنگ ، گوشت، دودھ دہی کی دکانیں ،تندور کھلے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کھلے رہنے والے کاروبار کی فہرست جاری کر دی ہے، ڈرائی کلینرز اور ٹیلر ماسٹرز کو بھی کاروبار کی اجازت ہے ، بلڈنگ میٹریل اور سینٹری کی دکانیں بھی مقررہ اوقات میں کھلی رہیں گی ۔
انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور مقامی ٹرانسپورٹ چوبیس گھنٹے چلے گی ۔محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں کھلے رہنے والے کاروبار کی مکمل فہرست جاری کر دی۔ سیکریٹری پرائمری ہیلتھ کیپٹن( ر) محمد عثمان کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق تمام طبی مراکز، فارمیسیز، میڈیکل سٹورز، ٹائرپنکچر شاپس، آٹا چکیاں، پوسٹل،کورئیر سروسز ، ڈرائیور ہوٹلز، پٹرول پمپ، آئل ڈپو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ریسٹورنٹس پر صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔ ایل پی جی گیس شاپس،فلنگ پلانٹس، زراعت مشینری، پرنٹنگ پریس، کال سنٹرز 50فیصد عملے کیساتھ اورکشاپس اورسپیئر پارٹس شاپس بھی کھلی رہیں گی۔ گراسری، بیکریز اور کریانہ سٹور، پھلوں، سبزیوں کی دکانیں ، گوشت،دودھ کی دوکانیں اور تندور کھلے رہیں گے۔بین الاضلاع اور شہروں کے اندر پبلک ٹراسپورٹ 24 گھنٹے میسر رہے گی۔ بینک، کرنسی ایکسچیج، ٹیلی کام فرنچائز، ڈرائی کلنیر،ٹیلر ماسٹرز کی دکانیں بھی پہلے سے مقررہ اوقات کے تحت کھلی رہیں گی ۔ آٹو ورکشاپس، تعمیراتی کام سے منسلک بلڈنگ میٹریل ، شیشہ، ایلومینیم وغیرہ کی دکانیں بھی کھلی رہ سکیں گی۔سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیپٹن(ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق 5 اگست تک جاری رہے گا اور اس حوالے سے کسی بھی نوعیت کی معلومات اور رہنمائی حاصل کرنے کیلئے شہری کورونا ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی