07:29 am
2 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن،حکومت کا سخت فیصلہ عملدرآمد بھی شروع

2 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن،حکومت کا سخت فیصلہ عملدرآمد بھی شروع

07:29 am

مظفر آباد (نیوز ڈیسک) حکومت آزاد کشمیر نے آئندہ ماہ کی 2 اگست تک ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں عید کی رسومات اور عبادات ایس او پیز کے تحت ادا کی جائیں گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منگل رات بارہ بجے
سے 2 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ لاک ڈاون سے لازمی سروسز میڈیکل اور اشیائے خورونوش کی دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ مستثنیٰ ہونگی۔