02:30 pm
لاہور کے مڈ سٹی  ہسپتال میں کورونا مر یض کے لواحقین کو 27لاکھ روپے کا بل تھما دیاگیا

لاہور کے مڈ سٹی ہسپتال میں کورونا مر یض کے لواحقین کو 27لاکھ روپے کا بل تھما دیاگیا

02:30 pm



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور کے مڈ سٹی  ہسپتال میں کورونا وائرس سے وفات پا جانے والے مریض سید شمس القمر کے لواحقین کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے 27 لاکھ روپے کا بل تھما دیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے بل کے مطابق ایک لاکھ 99ہزار روپے ڈاکٹر کی فیس، 3 لاکھ66 ہزار روپے لیب چارجز، ادویات کی مد میں 8لاکھ73ہزار روپے اور 10لاکھ 89ہزار دیگر چارجز کے مد میں وصول کیے گئے۔
اس کے علاوہ پلازمہ کٹس کی مد میں 72ہزار روپے، پی پی ایز کی مد میں 24ہزاور اور باہر کی لیب سے ٹیسٹ چاجز کی مد میں 53ہزار روپے وصول کیے گئے۔لواحقین کا بتانا ہے کہ 2لاکھ روزانہ کے حساب سے 27 لاکھ روپے صرف 12 دن کے ادا کیے گئے۔ اسکے علاوہ لواحقین نے انکشاف کیا کہ جو مریض


انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہوتا ہے اس سے 22 ہزار یومیہ وصول کیے جاتے ہیں اور اپنے مریض کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسٹرما انجیکشن کی صرف دو ڈوز لگائی گئی مگر 4 انجیکشن کے پیسے وصول کیے گئے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ12 دنوں میں وٹامین سی کے 175سے زائد انجیکشن کے پیسے وصول کیے گئے اور اس انجیکشن کی قیمت 2100 روپے ہے ۔ اس حساب سے یومیہ 15 انجیکشن بنتے ہیں۔ یہاں پر یہ سوال اٹھتا ہے کہ کورونا کے مریض کو ایک ہی دن میں وٹامین کے 15 انجیکشن لگ سکتے ہیں۔ آئی سی یو میں 22 ہزار یومیہ چارج کرنے کے باجود اینرجنسی کی صورت میں کوئی سرجن موجود نہیں تھا اور ایمرجنسی کی صورت میں گھر سے بلانا پڑتا تھا۔ جس سرجن کو گھر سے بلایا اور انکے آنے سے قبل ہی مریض کا انتقال ہوچکا تھا اس سرجن کی فیس کی مد میں 20 ہزار وصول کیے۔ کنسلٹنٹ فیس 10ہزار روپے فی وزت لی گئی، ایک سے دو منٹ جو نفرولوجسٹ آیا اس کی فیس کی مد میں 15 ہزار وصول کیے گئے۔ اتنا مہنگا علاج ہونے کے باوجود ڈاکرز کا رویہ انتہائی مایوس کُن تھا۔ ڈاکٹر احمد ندیم کے بارے میں لواحقین نے بتایا کہ انکا رویہ انتہائی برا تھا اور مریض کے حالت کے بارے میں بتانا گوارا نہیں کرتے تھے اور نہ ہی لواحقین سے بات کرنا مناسب سمجھتے تھے۔ ادویات کی قیمت وصول کرنے بعد بھی ادویات کا استعمال نہیں کیا گیا۔ مریض کے لواحقین نے بتایا کہ اینٹی وائرل ڈرگ ریمیڈیوائزر کی قیمت وصول کر دی گئی جب انہیں اس کے استعمال کا کہا گیا تو جواب دیا گیا کہ مریض اس اسٹیج سے گزر چکا ہے جہاں اسکا استعمال کیا جانا چاہیے۔پی پی ایز کی مد میں 35 ہزار یومیہ چارج کرنے با جود جوتوں کے کور اور ماسک کی مد میں علیحدہ پیسے وصول کیے گئے۔






تازہ ترین خبریں

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

 اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں