07:34 pm
پاکستان میں پہلا ’اسلامی گدا‘ متعارف کرا دیا گیا، اس میں کیا خاص بات ہے ؟ بڑے کام کی خبر

پاکستان میں پہلا ’اسلامی گدا‘ متعارف کرا دیا گیا، اس میں کیا خاص بات ہے ؟ بڑے کام کی خبر

07:34 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں پہلا ’اسلامی گدا‘ متعارف کرا دیا گیا، اس میں کیا خاص بات ہے ؟ بڑے کام کی خبر ۔۔۔ پاکستان میں پہلا اسلامی گدا متعارف کرادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کے ناموں کے ساتھ لفظ اسلامی تو ہم پہلے بھی سنتے آرہے ہیں تاہم مارکیٹ میں ایک ایسا گدا متعارف کرایا گیا ہے جسے اسلامی گدے کا نام دیا گیا ہے۔گدے بنانے والی ایک معروف کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک اسلامی گدا متعارف کرایا گیا ہے جو ایسے افراد کے آرام کے لیے تیار کیا گیا ہے جو اسلامی اصول اپناتے ہوئے دائیں
کروٹ یا پشت کے بل سوتے ہیں۔ کمپنی کے ایک افسر نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ گدا ایسے لوگوں کے لئے معاون ثابت ہوگا جو سوتے وقت اسلامی طریقہ کار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دائیں جانب سونے سے دل اوپر کی جانب رہتا ہے جس سے فجر کی نماز پڑھنے کی غرض سے طلوع آفتاب سے قبل جاگنے میں مدد ملتی ہے۔اس گدے کے حوالے سے تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں تاہم مذکورہ افسر کا کہنا ہے کہ اس تشہیر سے کمپنی کا کوئی تعلق نہیں۔ سائنسی بنیاد پر تیار کردہ یہ مذکورہ گدا ہر قسم کی جسامت کے لئے موزوں اور اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔یہ گدا اس وقت بازار کی زینت بھی بن چکا ہے۔کمپنی کی ویب سائٹ پر اس گدے کی تفصیل مشتہر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سیدھی کروٹ سونے سے معدے اور آنت کے وزن سے دل دبتا نہیں ہے۔تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اگر بائیں یا اوندھے منہ سویا جائے تو ان کی کمپنی کا گدا دوسرے گدوں کے برخلاف ایسی کیا رکاوٹ پیدا کرتا ہے جس سے سونے والا صرف سیدھی کروٹ یا پشت کے بل ہی سوئے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس گدے کی تصویر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنےمیں آیا۔

تازہ ترین خبریں

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

میاں صاحب چوتھی بار بھی سلیکٹ ہوکر آئے تو نا عوام مانیں گے نا میں مانوں گا: بلاول

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور، اینٹی کرپشن کے حوالے

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

مشہور کامیڈین نعیم عرف جونیئر محمود انتقال کرگئے

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

معیشت میں بدنظمی 2019 میں شروع ہوئی، 2022 میں بھٹہ بیٹھ گیا،نوازشریف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

بھٹو کیس کی طرح کیا ہم نواز شریف کو انصاف کیلئے 45 سال انتظار کریں؟ جاوید لطیف

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

جاپان: سمندر میں تابکاری پانی کی وجہ سے ہزاروں ٹن مچھلیاں مردہ حالت میں کنارے پر آگئیں

 ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں  کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

ملک کو اس حال پر پہنچانےوالوں کا محاسبہ ہونا چاہیے،نواز شریف

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

مریم نوازگجرات کا محاذ فتح کرنے پہنچ گئیں

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

لاہور آلودہ ترین شہر بن گیا،انتظامیہ خاموش

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف

امریکا نے غزہ  جنگ بندی کی مخالفت کردی

امریکا نے غزہ جنگ بندی کی مخالفت کردی