10:21 pm
پاکستانیوں کے پسندیدہ اینکر اقرارالحسن نے چیف جسٹس پاکستان کو اپنے قتل میں پیشگی نامزد کردیا

پاکستانیوں کے پسندیدہ اینکر اقرارالحسن نے چیف جسٹس پاکستان کو اپنے قتل میں پیشگی نامزد کردیا

10:21 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی اقرارالحسن نے چیف جسٹس پاکستان کو اپنے قتل میں پیشگی نامزد کردیا، نجی ٹی وی چینل کے سینئر ایکنر اور میزبان اقرارالحسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں زمین پر بیٹھ کر ملک کے نظام کے خلاف احتجاج کر رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ مجھے مار دیا جائے گا اور اگر ایسے کوئی ناگہانی حالات پیش آتے ہیں تو میرے یا میری ٹیم کے
کسی بھی فرد کے قتل کا مقدمہ صوبے کے چیف جسٹس، ملک کے چیف جسٹس، اس صوبے کے آئی جی اور اور اس ملک کے حکمرانوں کے خلاف درج ہونا چاہیے۔ اقرارالحسن نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 2017میں ہم نے رینجرز کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کروایا تھا جو جعلی ڈی ایس پی بنا ہوا تھا اور ہم نے اس کے چنگل سے ڈری سہمی ہوئی لڑکیوں کو آزاد کروایا تھا۔ اقرارالحسن نے بتایا کہ اس شخص کی ٹیم میں ہمارے لوگ شامل ہوگئے تھے اور انہوں نے اس کی وارداتوں سے پردا اٹھایا تھا کہ کیسے وہ ایک میں بیوی کو لے آیا تھا انکو برہنہ کر کے ان پر تشدد کرتا رہا تھا اور بیوی کو اپنے پاس رکھ کے خاوند کو تاوان کے پیسے لینے بھیجا تھا۔ جعلی ڈی ایس پی وجیہہ الدین کی تمام ویڈیوز ہم نے جان پر کھیل کر ریکارڈ کیں۔ لیکن اب وہ شخص جیل سے باہر آگیا ہے۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ اس شخص کی والدہ آنٹی شبنم پر پانچ ایف آئی آرز درج ہیں، اس کے علاوہ جعلی ڈی ا یس پی پر قتل، اقدامِ قتل سمیت کی 7ایف آئی آرز درج ہیں۔ اس شخص نے ہماری ٹیم کے ایک رکن کو اغواء کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ اب یہ شخص باہر آگیا ہے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اقرارالحسن نے بتایا کہ آج بھی عدالت میں کھڑے ہوکر وہ شخص ہمارے ممبر کو دھمکیاں دیتا رہا کہ میں تمہیں اور ٹیم سرِعام کو دیکھ لوں گا۔ اقرارالحسن نے کہا کہ میں زمین پر بیٹھ کر ملک کے نظام کے خلاف احتجاج کر رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ مجھے مار دیا جائے گا اور اگر ایسے کوئی ناگہانی حالات پیش آتے ہیں تو میرے یا میری ٹیم کے کسی بھی فرد کے قتل کا مقدمہ صوبے کے چیف جسٹس، ملک کے چیف جسٹس، اس صوبے کے آئی جی اور اور اس ملک کے حکمرانوں کے خلاف درج ہونا چاہیے۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر