10:24 pm
قبروں کی کمائی کابھی احتساب ہونا چاہیے،یہ لوگ غوثِ اعظم ؒ کے نعرے لگا کر کانوں کی بالیاں تک اتار لیتے ہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قبروں کی کمائی کابھی احتساب ہونا چاہیے،خواجہ آصف شاہ محمودقریشی پر پھٹ پڑے، قبروں کی کمائی کا بھی احتساب ہونا چاہیے،یہ غوث اعظم کے نعرے لگاکر اپنے مریدوں کی بالیاں اتار کر جیب میں ڈال لیتے ہیں،ان سے پانچ پانچ ہزار کی گڈیاں لیتے ہیں،ان پر قبروں کا ریفرنس بنائیں۔ خواجہ آصف کی قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی کے سامنے ان پر سخت تنقید۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 
پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نيب کو ايک ريفرنس قبروں کی کمائی کھانے والوں پر بھی بنانا چاہيے۔قبروں کی کمائی بھی اثاثے ميں شامل ہونی چاہيے۔ اگر ميرے آمدن سے زائد اثاثے ہيں تو ان کے بھی قبروں کے اثاثے ہيں اس لئے ان پر قبروں کا ريفرنس بنائيں۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہا کہ جس قسم کی کمائی ہو وہ کمائی بولتی ہے۔ يیہ غوث اعظم کے نعرے لگاکر اپنے مریدوں کی بالیاں اتار کر جیب میں ڈال لیتے ہیں۔ لوگوں سے 5،5 ہزار کی گڈیاں وصول کرتے ہيں۔ خواجہ آصف نے نیب سے مطالبہ کیا کہ نيب اس پر بھی ايکشن لے، احتساب کيوں نہيں ہوتا؟ کيوں نہيں ريفرنس بنتا؟ شاہد خاقان، شہباز شریف، سلیمان شہباز اور حمزہ شہباز پر ايک دن ميں ريفرنس بن گيا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کا زوال ہونے والا ہے، يہ قانون خود ان پر آئے گا، استثنیٰ نہيں ملے گا۔ ہمیں کوئی نرمی نہیں چاہیے، اللہ ان کا بھی حامی و ناصر ہو۔مذاکرات کی پردہ داری تھی لیکن اسے انہوں نے موضوع بنايا۔ آئندہ حکومت سے کوئی رابطہ نہیں کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 