01:52 pm
میانوالی میں پی ٹی آئی کا بزرگ سپورٹر گرفتار کر لیاگیا

میانوالی میں پی ٹی آئی کا بزرگ سپورٹر گرفتار کر لیاگیا

01:52 pm

میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سے بے پناہ لگائو رکھنے والے اور ماضی میں عمران خان کے نام کے گن گانے والے پی ٹی آئی کے ایک بزرگ سپورٹر کو گرفتار کرلیا گیا ۔سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار سید طلعت حسین نےایک ٹویٹ کی ہے جس میں انھوںنے بتایا کہ میانوالی کے علاقے دائود خیل کے رہائشی تاج خان کو پولیس نےپکڑ لیا۔ تاج خان نے بجلی کا زیادہ بل 
آنے پر وزیراعظم عمران خان کےلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ تاج خان اور ان کے بیٹے پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر ہیں۔ صادق شاہ نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے طلعت حسین کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ "بالکل آپ کی معلومات درست ہیں، بجلی کا بل زیادہ انے کے سبب داودخیل کے ایک شہری نے حلقے کے ایم این اے اور ملک کے وزیراعظم کے خلاف ویڈیو میں دشنام طرازی کی جس کے بعد پولیس نے اس شخص کو اٹھا کر حوالات بند کر دیا، ابھی تک ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔