04:34 pm
تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا کا استعفیٰ بارش کا پہلا قطرہ ہے، سلیم رضا

تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا کا استعفیٰ بارش کا پہلا قطرہ ہے، سلیم رضا

04:34 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما اور سلیم رضا کا کہناہے کہ  عمران خان کسی بھی وقت مستعفی ہونے کااعلان کر سکتے ہیں،تانیہ ایدروس اور ظفر مرزا کامستعفی ہونا بار ش کا پہلا قطرہ ہے، اگست میں استعفوں کی بار ش آ ئے گی، تبد یلی سرکار کا ’’ یوم حسا ب‘‘ شروع ہو نے والا ہے، پنچھی اڑنے والے ہیں لیکن سب پکڑے جا ئیں گے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ 
جب سے تبد یلی سرکار اقتدار کے ایوانو ں میں پہنچی ہے اس روز سے عوام ہرروز جیتے اورمر تے ہیں پٹرو لیم مصنوعا ت میں پھر اضا فہ غر یب عوام پر ڈرون حملہ ہے ،پی ٹی آئی حکومت عوام کیلئے عذا ب بن چکی ہے کارو باری طبقہ اور عام آ دمی فا قوں اور بھو ک سے مر رہاہے اور بھکاری حکومت کاامدادی فنڈز سے پیٹ نہیں بھر رہا۔ انہو ں نے کہاکہ وو ٹ چور حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آ چکی ہے، سلیکٹڈحکمرانوں کی نااہلی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ان شا ء اللہ قوم اگست نااہل حکومت سے نجا ت کا جشن منائے گی۔