06:36 pm
لاہور میں انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج منصوبے شروع  کرنیکی منظوری

لاہور میں انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج منصوبے شروع کرنیکی منظوری

06:36 pm


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج منصوبے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے انڈر گراؤنڈ ٹینک بنائے جائیں گے اور ذخیرہ کیے گئے پانی کو
ہارٹیکلچر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں 14 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کے لیے انڈر گراؤنڈ اسٹوریج ٹینک بنایا گیا ہے جس سے ارش کے پانی کو صاف کرکے پینے کے قابل بنایا جا سکے گا، جبکہ پنجاب کے بڑے شہروں میں بھی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لیرک کالونی سے گلشن راوی تک نئی سیوریج لائن بھی بچھائی جائے گی، منصوبے پر 14 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ واساز کے بزنس پلان تیار کر لیے گئے ہیں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام منصوبے کو جلد شروع کیا جائے گا