03:20 am
4 سے 5 ماہ وزیر اعظم کیلئے اہم، بڑے فیصلے کرنے جارہے ہیں، فواد

4 سے 5 ماہ وزیر اعظم کیلئے اہم، بڑے فیصلے کرنے جارہے ہیں، فواد

03:20 am

کراچی (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 4 سے 5 ماہ وزیراعظم کے لئے اہم ہیں ،بڑے فیصلے کرنے جارہے ہیں ،ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ نیب کو سیاسی انجنیئرنگ کا قانون نہیں ہونا چاہئے،ڈیڈ لاک کی وجہ حکومت ہے،سنیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ اور لوگوں کے بھی استعفے آئیں گے۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہناتھا کہ یہاں مسئلہ منتخب او رغیر منتخب کا تھا اسی وجہ سے منتخب اور غیر منتخب کو لے کر پی ٹی آئی اور کابینہ میں جنگ بڑھتی جارہی تھی کیونکہ جو غیر منتخب تھے ان کے پاس زیادہ وزارتیں تھیں جن کی مثال ندیم بابر ، رزاق داؤد ، حفیظ شیخ ، ظفر مرزا ،معید یوسف ، رضا باقر،تانیہ ایدروس ہیں جن
کے پاس اہم عہدے تھے مگر پھر بھی پرفارمنس نہیں تھی ،پھر دہری شہریت کا مسئلہ اٹھ کھڑا ہوا ۔ میرا خیال ہے یہ دو استعفے ابتداء ہیں ابھی عمران خان مزید اقدامات بھی کریں گے اور لوگوں کے بھی استعفے آئیں گے تاہم مجھے نہیں لگتا کہ اس سے حکومت یا عمران خان کو کوئی پریشانی ہے ۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ استعفیٰ دینے والے دونوں معاونین خصوصی اپنا موقف دے چکے ہیں ، تانیہ ایدروس کے این جی او سے متعلق معاملہ چل رہا تھااس وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دیا ، آرٹیکل 91 کے مطابق آپ کے موقف سے وزیراعظم متفق ہوں گے تو آپ کام جاری رکھیں گے ۔