03:55 am
نماز جنازہ کے دوران دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،  بڑے  پیمانے پرہلاکتیں۔۔ دونوں گروپوں میں کیا تنازع چل رہا تھا؟جانئے

نماز جنازہ کے دوران دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، بڑے پیمانے پرہلاکتیں۔۔ دونوں گروپوں میں کیا تنازع چل رہا تھا؟جانئے

03:55 am

لوئردیر(ویب ڈیسک )لوئردیرمیںنماز جنازہ کے دوران دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے 10افرادجاں بحق ہوگئے۔  پولیس کے مطابق دو گروپوں کے درمیان جنگل کا تنازع چلتا آ رہا تھا جو کہ آج نواحی گاؤں چیرا گئی میں نماز جنازہ کے دوران آمنا سامنا ہونے پر پھر سے طول پکڑ گیا۔ڈی پی او لوئر دیر کے مطابق نماز جنازہ کے دوران دونوں گروپوں نے سامنا ہونے پر فوراً فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش اور پوچھ گچھ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ذرائع
کے مطابق فائرنگ کرنے والے گروپوں میں سے تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔