06:58 am
بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نوٹیفکیشن میں تبدیلی، دکانوں اور بازاروں کے اوقاتِ کار بڑھا دیے گئے

بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نوٹیفکیشن میں تبدیلی، دکانوں اور بازاروں کے اوقاتِ کار بڑھا دیے گئے

06:58 am

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاون کی نوٹیفکیشن میں تبدیلی، صوبے میں دکانوں اور بازاروں کے اوقاتِ کار بڑھا دیے گئے، دکانیں صبح 9 بجے سے رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیدی گئی۔ تفصلات کے مطابق بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں صبح 9 بجے سے رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت تمام شاپنگ مالز مارکیٹس دکانوں گودام آٹو ریپئر شاپس سمیت دیگر دکانیں صبح9 بجے سے رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون کے تحت شاپنگ سینٹرز اور دکانیں ہفتے میں 6 دن کھلی رہے گی جبکہ تندور ڈیری پروڈکٹس
شاپس میڈیکل سٹورز بلڈ بینک اور ٹیلر شاپس کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک آوے سروس کے لیئے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی جبکہ کسی بھی دکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد نہیں ہونگے محکمہ داخلہ بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاون 59 ویں روز میں داخل ہو گیا جبکہ صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاون 30 جولائی تک جاری رہےگا۔ واضح رہے کہ بلوچستان میں دیگر صوبوں کی طرح کورونا کیسز میں اضافے پر اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا۔ خیال رہے کہ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بلوچستان کی3اضلاع سے کورونا وائرس کے مزید 24کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 11732ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے مزید 19مریضوں کے صحت یا ب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10116ہوگئی جبکہ اس وقت صوبے میں کورونا وائرس کی1480ایکٹو مریض موجودہیں ۔