06:00 am
راولپنڈی میں روٹی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

راولپنڈی میں روٹی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

06:00 am

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) نان بائیوں نے راولپنڈی میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں تندوروں پر روٹی کے نرخ بڑھا دیے گئے ہیں۔ نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا ،میدہ ،فائن آٹا بہت مہنگا ہوچکا  اس لیے قیمتوں میں اضافہ  ضروری تھا۔اضافے کے اعلان کے بعد خمیری روٹی کی قیمت 10 روپے سے بڑھا کر 12 روپے اور  ۔پتیری روٹی کی قیمت 8 روپے سے بڑھا کر 10 روپے کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ
اس سے قبل لاہور میں بھی نان بائیوں نے خمیری اور پتیری روٹی کی قیمت بڑھا دی ہے جبکہ آٹا چکیوں نے آٹے کی فی کلو قیمت میں بھی اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں