12:16 pm
پاکستانی نوجوان جس نے 11موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر دنیا کو دنگ کر دیا

پاکستانی نوجوان جس نے 11موٹر سائیکلوں کے اوپر سے چھلانگ لگا کر دنیا کو دنگ کر دیا

12:16 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹھٹھہ کے نوجوان کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے طویل چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس کی ملکی اور غیر ملکی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے نوجوان کو لاہور بلالیا جب کہ امریکی ایتھلیٹ نے بھی تعریف کردی۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے نوجوان آصف کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر
ملک بھر کے عوام کی جانب سے سراہتے ہوئے کہا جارہا تھا کہ یہ لڑکا اولمپک میڈل جیت سکتا ہے ،اسے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع دیا جائے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی نے آصف کو لاہور بلالیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے کوچز آصف کے ٹرائلز لیں گے، انہیں لاہور آمد و رفت کے اخراجات بھی ادا کیے جائیں گے۔ دریں اثناء نوجوان کی عالمی سطح پر بھی پذیرائی ہوئی ہے اور امریکا کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کارل لوئس بھی پاکستانی نوجوان کے مداح ہوگئے۔ انہوں نے آصف کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاخوف جمپ لگانا بہترین سوچ ہے۔

تازہ ترین خبریں