01:44 pm
پاکستا ن نے نیا سیاسی نقشہ جاری کردیا

پاکستا ن نے نیا سیاسی نقشہ جاری کردیا

01:44 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اپنا نیا سیاسی نقشہ پیش کردیا ہے جس میں جموں و کشمیرکو پاکستا ن کا حصہ بنایاگیا ہے۔ نقشے میں لائن آف کنٹرول واضح طو رپردیکھی جا سکتی ہے۔ اس نئے نقشےکو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے نئے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نقشے کی تقریب رونمائی کے دوران کابینہ
ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایک دن یہ ہی نقشہ پاکستان کا نقشہ ہو گا ،یہ نقشہ پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے ۔بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتا یا کہ نئے نقشے میں فاٹا کے علاقوں کو خیبر پختونخواہ میں ضم کر دیا گیا ۔ان کا کہنا تھاکہ اس نقشے کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیوں اور کشمیر ی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ۔

تازہ ترین خبریں