03:16 pm
میاںنوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ملک احمد خان کا بیان جاری

میاںنوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ملک احمد خان کا بیان جاری

03:16 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر سینئر لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف بیمار ہیں ۔ جیسے ہی وہ صحت یا ب ہو ں گے وہ وطن واپس آجائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگوکرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہناتھا کہ  نوازشریف جب بیمار ہوئے تو وہ جیل میں تھے، سرکاری رپورٹس پر 
انہیں بیمار قرار دے کر بیرون ملک بھیجا گیا، صحت یابی کے بعد وہ واپس آئیں گے۔مزید بات کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب نوازشریف بیمار ہوئے تھے تو کابینہ کی منظوری کے حوالے سے بات کی جا رہی تھی جس کے بعد ہم نے یہ موضوع عدالت میں اٹھایا تھا جس کے بعد واپسی کی گارنٹی دے کر نوازشریف بیرون ملک گئے تھے۔واضح رہے کہ میاںنوازشریف گزشتہ سال دسمبر میں لندن گئے تھے لیکن دوبارہ وطن واپسی کے حوالے سے ان کا کوئی بھی بیان سامنے نہیں آسکا۔

تازہ ترین خبریں