04:08 pm
میری کیا اوقات کہ میں اللہ پاک کے حکم کے آگے کچھ کہوں

میری کیا اوقات کہ میں اللہ پاک کے حکم کے آگے کچھ کہوں

04:08 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )میری کیا اوقات کہ میں اللہ پاک کے حکم کے آگے کچھ کہوں ، پاکستانی معروف خاتون اینکر کرن ناز نے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دیدی ، کیا پیغام جاری کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کی ایک خاتون اینکر پرسن کرنا ناز نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرد کو اللہ نے ایک سے زائد شادی کی اجازت دی ہے
اس لیے میں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دے دی ہے۔ یوٹیوب پر جاری ویڈیو پیغام میں خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت نے مرد کو دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کی اجازت دی ہے، چونکہ یہ مالک کا حکم ہے اس لیے میں اس پر تنقید تو دور کی بات اس بارے میں کوئی بات بھی نہیں کرسکتی۔ کرن ناز نے کہا کہ جب اللہ نے اجازت دی ہے تو میری یہ حیثیت نہیں ہے کہ میں اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دوں لیکن پھر بھی میں نے اپنے شوہر سے کہا ہوا ہے کہ اگر کبھی بھی آپ کو یہ لگے کہ آپ کو دوسری شادی کرنی چاہئیے تو آپ بالکل کرسکتے ہیں۔ اینکر پرسن کرن ناز کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر کی دوسری شادی سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہو گا لیکن اپنے شوہر سے ٹوٹ کر محبت کرنے والی بیوی ہونے کے ناطے جب مجھے اپنے شوہر کا پیار بانٹنا پڑے گا تو اُس سے مجھے بھی فرق پڑے گا لیکن اس کے علاوہ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔چونکہ یہ اللہ رب العزت کا حکم ہے تو میری اتنی اوقات نہیں ہے کہ اپنے شوہر کو منع کرسکوں۔

تازہ ترین خبریں