04:09 pm
 ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 4 دوست ڈوب گئے

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 4 دوست ڈوب گئے

04:09 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 4 دوست ڈوب گئے۔۔۔ ٹک ٹاک کا جنون نوجوانوں کیلئے جان لیوا ثابت ہونے لگا، دو مختلف شہروں میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 4 نوجوان نہر میں ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ٹک ٹاک کے جنون نے ایک نوجوان کی جان لے لی،
نہر اوجھلا پر ٹک ٹاک بنانے کیلئے جانے والا 10 ویں جماعت کا طالب علم کلیم بٹ نہر کی تیز لہروں کی نظر ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 سالہ کلیم بٹ اپنے دوستوں کے ساتھ نہر پر نہانے آیا تھا، نہر میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے کلیم نہر میں گہرائی میں اترا ، پانی کا بہاؤ تیز ہونے اور تیراکی سے نابلد ہونے کی وجہ سے کلیم نہر کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ کلیم کی لاش کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے تاہم نہر میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک کلیم کی لاش کو ڈھونڈا نہیں جاسکا ہے۔دوسرا واقعہ پنجاب کے شہر نارووال میں پیش آیا جہاں کی ڈھلی نہر میں پکنک منانے کیلئے آئے تین دوستوں نے نہر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش کی، تاہم تینوں دوست نہر کے تیز بہاؤ کے سامنے کھڑے نہ رہ سکے اور ڈوب گئے۔تینوں میں سے ایک نوجوان کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا تاہم دو کی تلاش تاحال جاری ہے۔

تازہ ترین خبریں