08:40 am
نواز شریف کی گرفتاری ، بڑی کارروائی ڈال دی گئی

نواز شریف کی گرفتاری ، بڑی کارروائی ڈال دی گئی

08:40 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )’’آج کی سب سے بڑی خبر ‘‘نواز شریف کی گرفتاری ، بڑی کارروائی ڈال دی گئی ۔۔۔۔احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق ریفرنس پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارانٹ گرفتاری جاری کردیے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں غیر قانونی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایک ارب 73 کروڑ 60 کی اراضی کی الاٹمنٹ اور ایگزیمپشن میں کرپشن کی گئی
۔ 12 مارچ 2020 کو شروع ہونے والی انکوائری میں نواز شریف کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے، نواز شریف نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی عوامی مفاد کے اراضی الاٹ کی، ان کی جانب سے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور ایگزیمپشن قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ نواز شریف نے بادشاہی طرز حکمرانی سے بطور چیئرمین ایل ڈی اے قانون کی دھجیاں اڑائیں، نواز شریف کے اقدامات سے سڑکیں اور گلیاں تک من پسند فرد کو سونپ دی گئیں۔ نواز شریف نے من پسند فرد کو نوازنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، اختیارات کا کثرت سے غلط استعمال کیا گیا۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تازہ ترین خبریں