08:44 am
معروف بینک نے 25 فیصد برانچز بند کرنے کا اعلان کر دیا

معروف بینک نے 25 فیصد برانچز بند کرنے کا اعلان کر دیا

08:44 am


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  معروف بینک نے 25 فیصد برانچز بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔۔۔کورونا کی وبا سے ہونے والی عالمی معیشت کی تباہی سب کے سامنے ہے، جس کے باعث بہت سے معروف بینک بھی خسارے کا شکار ہو رہے ہیں۔اماراتی بینک بھی ان حالات میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ دُبئی کے ایمریٹس NBDاور ابوظبی کمرشل بینک کی جانب سے سینکڑوں ملازمین کو نکالنے کے بعد اب ایک اور اماراتی بینک نے اپنی 25 فیصد برانچز بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ملازمین بھی
نوکریوں سے فارغ ہو جائیں گے۔دی نیشنل بینک آف راس الخیمہ (RAK Bank)کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 3 ستمبر سے مملکت کی 25 فیصد برانچز بند کر دی جائیں گی۔ جن میں سے 6 برانچز دُبئی کے علاقوں الراس، مڈ رِف، میرینا ڈائمنڈ، القوز انڈسٹریل، دُبئی انویسٹمنٹ پارک اور جبلِ علی فری زون میں بند کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ شارجہ کی انڈسٹریل ایریا ، ابوظبی کی الجزیرہ برانچ اور خورفقان کی ایک، ایک برانچ بند کی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 9 برانچز بند کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ ڈیجیٹل بینکنگ کا بڑھتا ہوا رحجان ہے۔ راس الخیمہ بینک کی مملکت میں کُل 36 برانچز ہیں، جن میں سے 9 برانچز بند کرنے کے بعد صرف 27 برانچز رہ جائیں گی۔

تازہ ترین خبریں