08:58 am
پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی  کوحادثہ۔۔تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی کوحادثہ۔۔تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

08:58 am

ملتان (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی سبین گل ٹریفک حادثے میں زخمی۔ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملتان میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم پی اے سبین گل ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ خاتون ایم پی اے رکشہ پر گھر جا رہیں تھیں کہ ایئرپورٹ روڈ پرکتے کو
بچاتے ہوئے رکشہ الٹ گیا۔ حادثے میں سبین گل کے بازو اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں۔ خاتون ایم پی اے کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو فوری طبی امداد دی گئی ڈاکٹرز کے مطابق ایم پی اے سبین گل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ان کی مکمل نگہداشت کی جا رہی ہے

تازہ ترین خبریں