09:30 am
یہ نقشہ میاں صاحب اور میں  نے پیدل چل کر سروے کیا،جب نقشہ پرنٹ ہو رہا تھا تو بجلی کی تار نکال دی کہ ۔۔!

یہ نقشہ میاں صاحب اور میں نے پیدل چل کر سروے کیا،جب نقشہ پرنٹ ہو رہا تھا تو بجلی کی تار نکال دی کہ ۔۔!

09:30 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کا نیا سیاسی نقشہ منظور ہونے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے لیگی رہنما احسن اقبال کا ایسا ممکنہ رد عمل بیان کردیا کہ ہنسی آجائے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے " احسن اقبال کا ردعمل" کے عنوان سے ایک ٹویٹ کی
اور انہی سے منسوب کرکے کہا "جو نقشہ آج جاری ہوا یہ میاں صاحب اور میں نے پیدل چل کر سروے کیا اور پاکستان کے نئے نقشے کہ خدوخال مرتب کئے۔ جب نقشہ پرنٹ ہو رہا تھا تو فواد چوہدری نے یہ کہہ کر بجلی کی تار نکال دی کہ انہوں نے اپنا ڈرون چارج کرنا ہے۔ ہم انتظار کرتے رہے اتنے میں حکومت ختم ہو گئی۔"