10:36 am
وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت تعلیم کانفرنس ختم ، تعلیمی ادارے کب کھولے جا رہے ہیں 

وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت تعلیم کانفرنس ختم ، تعلیمی ادارے کب کھولے جا رہے ہیں 

10:36 am


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت تعلیم کانفرنس ختم ، تعلیمی ادارے کب کھولے جا رہے ہیں ،فیصلہ کر لیا گیا،پاکستانی اساتذہ ، بچے اور والدین کیلئے سب سے بڑی خبر ۔۔۔۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ہو گئی، تمام صوبوں نے سکولز پندرہ ستمبر سے ہی کھولنے کی تجویز دی۔ بین الصوبائی وزرائے کانفرنس میں پندرہ
ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ کے پی کے حکومت نے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویز دی جس کی باقی تمام صوبوں نے مخالفت کی جس کے بعد تمام صوبوں کی جانب سے سکولز پندرہ ستمبر سے ہی کھولنے کی حتمی تجویز دی گئی۔ کانفرنس میں ملک بھر میں یکساں نصاب پر بھی مشاورت کی گئی، فیصلہ کیا گیا کہ تمام صوبے یکساں نصاب سے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین خبریں