03:25 pm
پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ

پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ

03:25 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی معیشت کےلئے انتہائی شاندار خبرآگئی ہے۔ نقصانات پر قابو پانے کے اعتبار سے پاکستان سٹاک ایکسچینج نے دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ ہونےکا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ک مارکیٹ نے 17 سال بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔سرمایہ کاروں نے سٹاک ایکس 
چینج میں بینک، سیمنٹ اور فرٹیلائزر کی کمپنیوں کے حصص میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر خرید و فروخت کی، ماہرین کے مطابق سٹاک ایکسچینج کے اوپر جانے کی وجہ پاکستان میں کرونا وائرس کی کیسز میں نظر آنے والی واضح کمی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دنیا کی دیگر مارکیٹوں کے مقابلے میں مثبت رجحان ابھی بھی برقرار ہے، جب کہ دنیا کی دیگر اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹیں کرونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے ابھی بھی منفی میں جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ لگانے کو ترجیح دے رہے ہیں، جو اسٹاک ایکسچینج میں واضح بہتری کی ایک وجہ ہے

تازہ ترین خبریں