05:11 pm
پنجاب حکومت نے پولیس افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے ڈالی

پنجاب حکومت نے پولیس افسران کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے ڈالی

05:11 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے  پنجاب پولیس افسران  کی تنخواہیں اور الائونس بڑھانے کی منظوری دے ڈالی۔  تنخواہوں میں پولیس ایڈمنسٹریٹر الاؤنس اور فکس ڈیلی الاؤنس بڑھادیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں گریڈ 17کے پولیس افسر کی تنخواہ میں 70 ہزار،گریڈ 18 کی ماہانہ تنخواہ میں 86 ہزار روپے،گریڈ 19 کے پولیس افسر کی تنخواہ
میں 1 لاکھ 15 ہزار،گریڈ20 کے افسر کی تنخواہ میں 1 لاکھ 29 ہزار روپے جبکہ گریڈ 21 کے پولیس افسر کی تنخواہ میں 1 لاکھ 44 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔سی پی او کی 240 پوسٹوں پر 1.2 فیصد جبکہ پولیس کی 996 فیلڈ پوسٹ پر 0.8 پی اے الاؤنس بنیادی تنخواہ کیساتھ ملے گا۔جبکہ پولیس افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد فکس ڈیلی الاؤنس بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔علاوہ ازیں فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ 17 کے پولیس افسر کو 49 ہزار روپے کاالاؤنس ملے گا۔ فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ18 کے پولیس افسرکو60 ہزار روپے،گریڈ19 کے پولیس افسر کو 79 ہزار روپے،گریڈ 20کے پولیس افسر کو 88 ہزار روپے جبکہ فیلڈ میں کام کرنے والے گریڈ 21 کے پولیس افسر کو 99ہزارروپے کاالاؤنس تنخواہ کیساتھ ملے گا

تازہ ترین خبریں