06:30 pm
بچے سکول جانے کیلئے تیار ہو جائیں ، 15ستمبر سے نہیں بلکہ سکول کب سے کھل رہے ہیں ، جانیں

بچے سکول جانے کیلئے تیار ہو جائیں ، 15ستمبر سے نہیں بلکہ سکول کب سے کھل رہے ہیں ، جانیں

06:30 pm


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )بچے سکول جانے کیلئے تیار ہو جائیں ، 15ستمبر سے نہیں بلکہ سکول کب سے کھل رہے ہیں ۔۔۔۔ پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے 15 اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کر دیا، چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر رواں ماہ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان نہیں کیا تو خودسکول کھول دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولزفیڈریشن اور چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری تعلیمی
ادارے کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندش سے کروڑوں طلبہ کا تعلیمی عمل رکا ہوا ہے۔ پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت15اگست سے تمام سکول کھول دے اوراگرحکومت نے ایسا نہ کیا تو خودسکول کھول دیں گے۔ سکول کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دیاجائے ورنہ لانگ مارچ کیا جائے گا۔ تاریخ میں آج تک کوئی حکومت تعلیم کیلئے سنجیدہ نہیں ہوئی۔ کورونا کے نام پرتعلیم کے ساتھ جوکیاگیاوہ انتہائی افسوسناک ہے۔ سکول کھولنے کے لئے ایس او پیز دئیے گئے مگر حکومت سنجیدہ نہیں۔ سکولوں کی بندش سے 5کروڑ بچے سکول جانے سے محروم ہوچکے ہیں۔ مدارس بچوں سے امتحانات لے سکتے ہیں تو حکومت کیوں نہیں لے سکتی۔ حکومت نے اربوں کی فیس لیکرامتحانات نہیں لیے۔ چیئرمین آل سندھ پرایویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدرعلی نے بھی تعلیمی ادارے فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش منظور نہیں، چھ ماہ سے کروڑوں بچوں کا تعلیمی عمل رکا ہوا ہے، سکول بند ہونے سے لاکھوں بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہوگئے ہیں۔ پہلے ہی دو کروڑ سے زیادہ بچے سکولز سے باہر ہیں۔ چائلڈ لیبر بچوں کا اسکول میں واپس آنا مشکل ہے۔ نجی سکولز کی مالی مشکلات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم پاکستان، اور نیشنل کوارڈینیش کونسل فوری طور پر تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے اور تعلیمی اداروں سے متعلق واضح اور دوٹوک پالیسی کا اعلان کیا جائے۔