06:08 am
سعودی عرب کیلئے آخری موقع،مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ساتھ نہ دیا تو پھر ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے،

سعودی عرب کیلئے آخری موقع،مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ساتھ نہ دیا تو پھر ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے،

06:08 am

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سعودی عرب نے ساتھ نہ دیا تو پھر ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے، سعودی عرب کو بوجھل دل سے سمجھانے کی کوشش کی، کشمیر میں جاری مظالم پر اب خاموش نہیں رہ سکتے، پاکستان کو آگے بڑھنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے مقبوضہ کشمیر سے متعلق سعودی عرب کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ پاکستان کیساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستانی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت 
کیلئے اپنی جان تک قربان کر سکتے ہیں، تاہم اب سعودی عرب کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کشمیر کے معاملے پر ہمارا ساتھ دیا جائے گا یا نہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری مظالم پر اب ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔ وزیراعظم سے کہوں گا کہ اگر سعودی عرب ہمارا ساتھ نہیں دیتا تو پھر ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے۔اب پاکستان کو خود آگے بڑھنا ہوگا۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کو بوجھل دل سے سمجھانے کی کوشش کی گئی، تاہم ہمیں مایوس کیا گیا۔ سعودی عرب نے ملائشیا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا کہا تھا جس کے بعد ہمیں کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا، تاہم مہاتیر محمد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے کوئی شکوہ نہیں کیا، پاکستان کی پوزیشن کو سمجھا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر او آئی سی کے کردار پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم بتائے کہ آخر کیوں بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر خاموش ہے، کیوں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر خاموش ہے۔

تازہ ترین خبریں