06:11 am
بھاوج کا انتقام، پاکستان کے اہم شہر میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش پر دیورانی حسد سے جل اٹھی

بھاوج کا انتقام، پاکستان کے اہم شہر میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش پر دیورانی حسد سے جل اٹھی

06:11 am


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھاوج کا انتقام، پاکستان کے اہم شہر میں خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش پر دیورانی حسد سے جل اٹھی ، کیا اقدام اٹھالیا ۔۔۔جائیداد کے لالچ اور حسد کی آگ میں  جلتی دیورانی  نے کھانے میں زہر ملا کر اپنی  بھاوج  کو موت کی نیند سلا دیا ،مقتولہ نے شادی کے سات سال بعدعید سے تین دن پہلے ہی بچے کو جنم دیا تھا ۔پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا  
تفصیلات کے مطابق ثمر فہیم زوجہ فہیم اقبال تاج پورہ گجا پیر روڈ کی رہائشی تھی جس کی آٹھ سال قبل شادی ہوئی‘ جس کے نتیجے میں ایک بیٹا پیدا ہوا۔
ثمر فہیم کو جب اللہ نے شادی کے سات سال بعد دوسرا بیٹا دیا تو
اس کی دیورانی شافیہ غالب زوجہ غالب اقبال سے اپنی جیٹھانی کی یہ خوشی برداشت نہ ہوئی۔ واضح رہے کہ شافیہ غالب کی اپنے دوسرے شوہر سے کوئی اولاد نہ تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی جیٹھانی سے ہر وقت لڑتی جھگڑتی رہتی ایف آئی آر کے مطابق عید سے ایک دن قبل جب ثمر فہیم اپنے تین دن کے بیٹے کو لے کر ہسپتال سے گھر آئی تو سارے گھر والوں نے بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا جو اُس سے برداشت نہ ہوا‘اور اس نے حسد کی آگ میں جل کر ایسا قدم اُٹھایا کہ اہل علاقہ لرز اُٹھے۔ عید کے دوسرے روز جب سب اہل خانہ عید کی خوشیوں میں گم تھے شافیہ غالب نے اپنی دیورانی کے کھانے میں زہر ملا دیا۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر مقتولا کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ اطلاعات کے مطابق واقعے میں ملوث دونوں میاں بیوی ملزمہ شافیہ غالب ‘غالب اقبال اور ان کا ایک ملازم عمران عرف عمرانی جائے وقوعہ سے فرار ہو کر روپوش ہو گئے ہیں۔مقتولہ ثمر فہیم بیوہ ماں کی اکلوتی بیٹی تھی مقتولہ کی ماں بیٹی کی موت کا صدمہ برداشت نہیں کر پائی اور وہ ہسپتال میں بے ہوشی کی حالت میں پڑی ہے۔

تازہ ترین خبریں