12:55 pm
¬وزیراعلی  عثمان بزدار اور  وزیر خوراک کے استعفے کیلئے بڑی کارروائی ڈال دی گئی، پنجاب اسمبلی سے بڑی خبر

¬وزیراعلی عثمان بزدار اور وزیر خوراک کے استعفے کیلئے بڑی کارروائی ڈال دی گئی، پنجاب اسمبلی سے بڑی خبر

12:55 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیر خوراک کے استعفی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیر خوراک کے استعفی کے مطالبے کی قراردادمسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت نےجمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث لاہورمیں آٹے اور چینی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے،
عوام کو سرکاری نرخوں پر آٹے اور چینی کا حصول ممکن بنایاجائے۔ناقص حکمت عملی پر وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیر خوراک مستعفیٰ ہو جائیں۔

تازہ ترین خبریں