05:26 pm
لیگی رہنما مہتاب عباسی کی جانب سے شہبازشریف کے اختیارات استعمال کیے جانے کا انکشاف

لیگی رہنما مہتاب عباسی کی جانب سے شہبازشریف کے اختیارات استعمال کیے جانے کا انکشاف

05:26 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سردار مہتاب عباسی کی جانب سے شہباز شریف کا جعلی لیٹر ہیڈ استعمال ہونے انکشاف ہوا ہے۔ جس پر میاں برادران شدید غصے میں ہیں جبکہ شہبازشریف نے تو لیگی رہنما کا فون تک سننے سے انکا ر کردیا ہے۔ ذرائع مسلم لیگ (ن) کے مطابق میڈیا کے تصدیق کرنے پر شہباز شریف کے دفتر نے لیٹر جعلی ہونے کی تصدیق کرتے 
ہوئے بتایا کہ شہباز شریف نے جعل سازی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے سردار مہتاب عباسی نے جب اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے شہباز شریف سے رابطے کی کوشش کی تو شہباز شریف نے ان کا فون بھی سننے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب ایبٹ آباد کے معاملے پر نواز شریف لندن میں نواز شریف نے بھی سخت نوٹس لے لیا ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ کسی ایسے شخص کو صدر نہ بنایا جائے جو مسلم لیگ کیخلاف اور جنرل مشرف کے حق میں نعرے لگاتا ہومیرٹ پر صدر کی تعیناتی کی جائے مہتاب عباسی کی خواہش پر نہیں ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے کیپٹن محمد صفدر کو اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بنا کر لندن بھجوانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔