05:27 pm
ملک کے بالائی علاقوں میں آج رات موسلادھار بارش متوقع

ملک کے بالائی علاقوں میں آج رات موسلادھار بارش متوقع

05:27 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مون سون کی بارش کا سبب بننے والا ایک ہوائوں کا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے والا ہے جس کے نتیجے میں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کےبالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے امکانات ہیں۔تفصیلات کے مطابق  مغربی ہوائوں کا پاکستان میں داخل ہونے کا سلسلہ شروع ہو
چکا ہے۔آج رات کو راولپنڈی میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جبکہ تین دنوں کے بعد ایک بار پھر مون سون ہوائوں کا ایک طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔ جوکہ ایک بار پھر موسلا دھار بارشوں کا سبب بنے گا۔ تاحال ملک بھر میں شدید گرمی اور حبس کی ایک لہر جاری ہے لیکن ہوائوں کے نئے سلسلے سےہونے والی بارش کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی جبکہ سندھ میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔