05:42 am
حکومت کا انتہائی سخت اقدام،8ہزار سرکاری ملازمین کوفارغ کرنے کا فیصلہ ،کس ادارے سے ملازمین کو نکلا جائے گا؟

حکومت کا انتہائی سخت اقدام،8ہزار سرکاری ملازمین کوفارغ کرنے کا فیصلہ ،کس ادارے سے ملازمین کو نکلا جائے گا؟

05:42 am

کراچی(نیوز ڈیسک)حکومت نے قومی ایئرلائن کے 8 ہزار اضافی ملازمین سے ایک ماہ میں جان چھڑانے کی تیاری کرلی ۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کی تنظیم نو کیلئے اہم فیصلہ کیاہے،اس سلسلے میں حکومت نے قومی ایئرلائن کی تنظیم نو کیلئے وزارت خزانہ 
اور دفاع کو اہم ٹاسک دیاہے ،حکومت نے دونوں وزارتوں کو ایک ماہ میں ایسی سکیم تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس سے قومی ایئرلائن کو اضافی ملازمین سے نجات دلائی جا سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے قومی ایئرلائن میں مشتبہ لائسنس اورمشکوک ڈگری پر ملازمت حاصل کرنے والوں کو محفوظ راستہ دینے کاآپشن دیاگیا،رضاکارانہ نوکری چھوڑنے کی شرط پر ملازمین کو محفوظ راستہ ملے گا،ملازمین کو رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے پر حکومت مراعات کی پیش کش کرے گی ۔