12:09 pm
کسی بھی جماعت میں ہوں، وفاداری ملک کے ساتھ ہوگی، فواد چوہدری

کسی بھی جماعت میں ہوں، وفاداری ملک کے ساتھ ہوگی، فواد چوہدری

12:09 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پورے نظام انصاف میں اصلاحات اور تبدیلی آنی چاہیے،میں کسی بھی جماعت میں ہوں میری پہلی وفاداری ملک کے ساتھ ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے اگلے 2پروگرام وزیراعظم
کی منظوری سےاس مہینےلانچ کریںگے۔انہوں نے کہاکہپہلا پروگرام میڈیکل انجینئرنگ سے متعلق ہے جبکہ دوسرا پروگرام دو ایکڑ سے بارہ ایکڑ تک کے ہائی ٹیک زرعی فارمز بنانا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتےہیں ضلع سیالکوٹ کو گوادر جیسا اسٹیٹس دیا جائے،ہم چاہتے ہیں کہ ضلع سیالکوٹ کی400ملین ڈالر کی برآمدات 2سال میں 2بلین ڈالر پر لےجا ئیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارا دوسرا پروگرام جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے زرعی فارمز انشاءللہ چھوٹے کاشتکار کا طریقہ کاشت بدلیں گے، چھوٹے کاشتکار اس کے ساتھ ساتھ ہماری زراعت کا سارا ماحول بھی تبدیل کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک طبقہ ماہانہ تنخواہ لیتا ہے اس کو لاک ڈاؤن سے زیادہ فرق نہیں پڑتا، جبکہ یومیہ اجرت والے طبقے دار روز کماتے ہیں اور کھاتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کو دہاڑی دار، تنخواہ دار اور تاجروں سب کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں ۔فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ میرے خیال میں تو اب اسکول کھول دینے چاہیے، کم فیس والے اسکولوں کے مالی مسائل زیادہ ہوگئے ہیں، میں نے اس سلسلے میں شفقت محمود اور مراد راس کو بھی لکھا ہے کہ اسکول جلد کھولنے چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے ہم ایف اے ٹی ایف کی لسٹ میں پیپلزپارٹی کے دور میں گئے،ہمیں کوشش کرنا چاہیے کہ ایف اے ٹی ایف کی فہرست سے جان چھڑائیں اور آگے نکلیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون پر حکومت کا ساتھ دے کر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، صرف نیب نہیں ، پولیس اور دیگر اداروں پر بھی توجہ ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پورے نظام انصاف میں اصلاحات اور تبدیلی آنی چاہیے، مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مولانا کو چھوڑیں وہ اتنے اہم نہیں ہیں ۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

تحریک انصاف نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی۔۔20، 22نہیں بلکہ کتنے اکاؤنٹس میں پیسے آئے ۔۔۔؟

 راولپنڈی میں زمین کے تنازع  پر فائرنگ ، چار افراد  جاں بحق  ،چھ زخمی

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ، چار افراد جاں بحق ،چھ زخمی

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری

نیا پاکستان اتنا گندا ہوگا یہ کسی کو نہ پتہ تھا، عظمیٰ بخاری