08:15 am
جیل میں قید یہ پاکستانی شخص کون ہے ؟ جان کر تمام پاکستانی آگ بگولا ہو جائیں گے

جیل میں قید یہ پاکستانی شخص کون ہے ؟ جان کر تمام پاکستانی آگ بگولا ہو جائیں گے

08:15 am


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جیل میں قید یہ پاکستانی شخص کون ہے ؟ جان کر تمام پاکستانی آگ بگولا ہو جائیں گے ۔۔۔تھانہ وارث خان کے علاقہ میں لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم عامر قریشی کو  گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ وارث خان  کے مطابق ملزم عامر قریشی کو متعددچھاپوں  کے بعد گرفتار کیا گیا ہے  اور اسے  آئندہ معزز عدالت کے سامنے پیش کیا جاۓ گا
۔پولیس کے مطابق ملزم عامر قریشی کو متاثرہ لڑکی نے معزز عدالت کے سامنےاپنے بیان میں نامزد کیا تھا۔ سی پی او محمد احسن یونس کے نوٹس پر واقعہ کا مقدمہ 15 جولائی کو پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔واقعے کے دیگر ملزمان ارسلان اکرم اور محسن اکرم معزز عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں جن کی آئندہ تاریخ پر 07 اگست کو پیشی ہے۔ لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار سی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عبوری ضمانت معزز عدالت سے کینسل کروانے کی قانونی کارروائی کے بعد انہیں بھی گرفتار کیا جاۓ گا۔ خواتین کے ساتھ تشدد اور استحصال پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے جس کے تحت مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے متحرک کیا۔ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا۔ یادرہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے علاقے میں لڑکی سے انسانیت سوز سلوک کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی، عثمان بزدار کا کہناتھاکہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے ، متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے ، ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے ،ملزمان قانون کے مطابق سخت سزا کے مستحق ہیں ۔