05:16 pm
ممبئی میں طوفانی بارشیں برسانے، 46 سالہ ریکارڈ توڑنے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا، بارشیں کس روز سے شروع ہو جائیں گی

ممبئی میں طوفانی بارشیں برسانے، 46 سالہ ریکارڈ توڑنے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا، بارشیں کس روز سے شروع ہو جائیں گی

05:16 pm


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ممبئی میں طوفانی بارشیں برسانے، 46 سالہ ریکارڈ توڑنے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا اگلے چند روز کے دوران کراچی،سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں و اربن فلڈنگ کا خدشہ، متعلقہ محکموں کے لئے الرٹ جاری، عوام کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ ممبئی میں طوفانی بارشوں کا 46 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ 46 سال کے دوران 
اگست کے ماہ کے دوران ممبئی میں کبھی اتنی زیادہ بارشیں نہیں ہوئیں۔ جبکہ ممبئی میں طوفانی و ریکارڈ بارشیں برسانے والا سسٹم اب پاکستان میں بھی داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد آئندہ چند روز کے دوران طوفانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ اس صورتحال میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعرات سے ہفتہ کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارشوں و اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ محکموں کے لئے الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور محکمہ جات کو الرٹ اور ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ شدید بارشیں کراچی، حیدرآباد اور دیگر بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتیں ہیں۔ این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری میں متعلقہ محکموں سے کہا گیا ہے کہ روڈ کلیئرنس مشینری اور ضروری عملہ کو ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رکھیں۔ عوام بارش کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر برقی تنصیبات سے فاصلہ رکھیں ۔اس دوران سندھ اور مکران کے ساحل پر سمندری لہریں تلاطم خیز ہوں گی، اس لئے ماہی گیر حضراتِ گہرے پانی میں جانے سے اجتناب کریں۔

تازہ ترین خبریں

قومی ائیرلائن کاطیارہ ضبط کرانے میںبھارت ملوث نکلا؟کس طرح فیصلہ  کرایاگیا؟

قومی ائیرلائن کاطیارہ ضبط کرانے میںبھارت ملوث نکلا؟کس طرح فیصلہ کرایاگیا؟

نوازشریف کی پاکستا ن حوالگی۔برطانیہ مان گیا

نوازشریف کی پاکستا ن حوالگی۔برطانیہ مان گیا

پنجاب میں سکول کب کھولے جائیں گے ؟ پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بھی اعلان کر دیا

پنجاب میں سکول کب کھولے جائیں گے ؟ پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے بھی اعلان کر دیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

عمران خان کو ایک اور مشیر چھوڑ دیا۔۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظورکرلیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

دنیا بھی مان گئی ، فوجی قوت میں پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

پاکستان کو دنیا بھر میں ذلیل کیا جارہا ہے، آپ کو تبدیلی پسندآئی ؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

اجلاس کے دوران وزیراعظم غصہ کر رہے تھے تو ندیم افضل زیر لب مسکراتے ہوئے زیر لب کیا کام کر رہے تھے ؟  

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

“شہزاداکبرکون ہے ؟ اسکی کریڈیبلٹی کیا ہے، یہ وہ بدکردار شخص ہے جو کمیشن مانگتا ہے 

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم شہر میں سرکاری ملازم نے بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا ! لرزہ خیز خبر

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے اہم علاقے میں  اہلکاروں کی جانب سے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر سڑک پر گھما نے کی ویڈیو وائرل

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

خون سفید ہو گیا، بیٹے نے جائیداد کی خاطر سگے باپ کو شوٹرز کی مدد سے مروا دیا 

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

چین اور بھارت کے سرحدی علاقہ سے تیسری جنگ عظیم کا آغاز

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

وزیراعظم کے حکم پر ملک بھر میں اسمگل شدہ پٹرول کی فروخت کیخلاف بڑا کریک ڈاون

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا

’اپوزیشن کیا چاہتی ہے‘ پٹرول مہنگا ہونے پر مریم نواز نے وزیر اعظم کے سوال کا جواب دے دیا