01:49 pm
عید الاضحی کے بعد یہ تو ہونا ہی تھا ، کرونا کیسز میں کتنے فیصد اضافہ ہو گیا ، دہلا دینے والی رپورٹ جاری

عید الاضحی کے بعد یہ تو ہونا ہی تھا ، کرونا کیسز میں کتنے فیصد اضافہ ہو گیا ، دہلا دینے والی رپورٹ جاری

01:49 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی پابندیوں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے جانے کی وجہ سے پاکستان میں کورونا پر کسی حد تک قابو پالیا گیا تھا لیکن عیدا لاضحیٰ کے بعد ایک مرتبہ پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آنا شروع ہوگیا ہے ، چار اگست سے سات اگست تک مصدقہ 
مریضوں کی تعداد میں 81 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چار اگست کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 432 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ 7 اگست کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 780 مریضوں کی تصدیق ہوئی ، اسی طرح پانچ اگست کو 675 اور چھ اگست کو 727 مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔

تازہ ترین خبریں